
گھر بیٹھے بٹھائے محفوظ بینکاری کے لیے آپ کا انتخاب
بینک الحبیب نیٹ بینکنگ آپ کو بہتر پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے تمام لین دین کو منظم کرنے کا اختیار دیتا ہے جو بینکنگ کومحفوظ اور آسان بناتا ہے. نیٹ بینکنگ اور موبائل ایپ کی بدولت آپ جب چاہیں اپنا بیلنس چیک کرسکتے ہیں ، بل اداکریں ، فنڈز ٹرانسفر یا اپنی اسٹیٹمنٹ پرنٹ کرسکتے ہیں۔
شروع کرنے کے 3 آسان اقدامات
ڈیش بورڈ دیکھیں
ٹرانزیکشنز کریں
- بیلنس انکوائری
- چیک بک کی درخواست
- کلوزنگ چیکس
- پاس ورڈ کی تبدیلی
- فنڈز ٹرانسفر
- بل کی ادائیگی
- اکاؤنٹ کا استعمال
- آن لائن رجسٹریشن
- ہر ٹرانزیکشن کے لئے ایک بار کا پاس ورڈ( ون ٹائم پاس ورڈ)
- کئی بار فنڈز ٹرانسفر کرنا
- کئی بلوں کی ادائیگی
- ڈیجیٹل اسٹیٹمنٹ
- ودہولڈنگ ٹیکس سرٹیفکیٹ
- آن لائن سٹاپ چیک
- بیلنس انکوائری
- لین دین کی تفصیلات
- کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی
- اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
الحبیب نیٹ بینکنگ کے لئے انٹرنیٹ براؤزر کی کم سے کم ضرورت
نیا انٹرنیٹ بینکنگ سروس پلیٹ فارم اپنی خصوصیات میں سب سے بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالمی شہرت یافتہ نظام ہےاور بینک الحبیب نیٹ بینکنگ میں آپ کے لیے زیادہ ویلیو ایڈڈ سروسز اورزیادہ سخت سیکیورٹی فیچرز موجود ہیں۔

Google Chrome
Latest Version

Mozilla Firefox
Latest Version

Apple Safari
Latest Version

Microsoft Edge
Latest Version
Introducing a convenient
Digital Banking Platform
Our new digital banking enables you to easily manage your finances on the go from almost anywhere! With a host of new features it is designed to make your digital banking experience more convenient, quick and secure.
اس میں نیا کیا ہے؟
- Multiple Funds Transfer
- Forex Calculations
- Multiple Bill Payments
- Transaction based OTP
- Instant Stop Cheque facility
- Retrieve user ID by using “forget user ID option without calling the helpline
- Credit Card bill payment of other banks through the 1BILL feature
- Set frequent payments as favourites on the main dashboard
- Withholding tax & balance certificate
- If you are an iBanking user CLICK HERE
ڈیوائس بائنڈنگ سے کیا مراد ہے؟
Device Binding is a technology that extracts unique properties from the customer's device to mark it as a Registered Device. It also notifies the customer of access to Net Banking/Mobile Application from an Untrusted Device. Additionally, if a customer marks a Device as a Trusted Device on OTP screen, then the OTP is not required by customer upon logging-in from their Registered Devices in future.
نمایاں خصوصیات
- ڈیوائس بائنڈنگ سیکیورٹی کنٹرول کو مضبوط بناتی ہےاوردھوکہ دہی سے بروقت بچاتی ہے ۔
- صارفین ایک سے زیادہ ڈیوائسز اور زیادہ سے زیادہ تین ڈیوائسز کو اپنی قابل اعتماد ڈیوائس کے طور پر مارک کر سکتے ہیں
- جب صارف کسی غیر مجازڈیوائس سے لاگ اِن کرتا ہے تو اس کو فوری طور پر غیر مجاز ڈیوائس سے لاگ ان ہونے کے الرٹ میسجز بھیجے جاتے ہیں۔
- انڈرائیڈ موبائل ڈیوائسز پرآٹو ریڈ OTPکا آپشن کسٹمرز کے لیے دستیاب ہے اور ایپ موبائل پر موصول ہونے والے OTPکو پڑھ لیتی ہے۔
Trusted Device Tutorial Guide
الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل جدید افعال کے ساتھ موجودہ الحبیب iBanking نظام میں ایک اپ گریڈ ورژن ہے۔ اب آپ کال سینٹر کسٹمر سروس سے رابطہ کی زحمت کے بغیر انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایپ میں خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں.
صارف شناخت کی تصدیق کے لئے رجسٹرڈ فون نمبر اور ای میل ایڈریس پر ایک بار کا پاس ورڈ (OTP) وصول کرتا ہے۔ تصدیق ہوتے ہی آپ نیٹ بینکنگ/موبائل بینکنگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنی مالی ضروریات باسہولت طریقے سے پوری کر سکتے ہیں۔
اب عام امور کے ساتھ ساتھ نیٹ بینکنگ /موبائل بینکنگ میں درج ذیل اضافی خصوصیات و سہولیات شامل کی گئی ہیں:
- فوری رجسٹریشن (کال سینٹر سے رابطہ کیے بغیر)
- ہر ٹرانزیکشن کے لئے ایک بار پاس ورڈ (OTP)
- متعدد بینیفشریز کو ٹرانسفرز
- متعدد بلوں کی ادائیگی
- ڈیجیٹل بینکاری کی اسٹیٹمنٹس، بیلنس سرٹیفکیٹ اور ودہولڈنگ ٹیکس سرٹیفکیٹ
- چیک بک کا اجراء
- چیک (چیکس) کی ادائیگی کو روکنا
- اکاؤنٹ مینٹین رکھنے کا سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹ ملکیتی سرٹیفکیٹ
- کریڈٹ کارڈ کی اضافی تفصیلات
- اپنا پروفائل دیکھیں اور پرائمری اکاؤنٹ نمبر منتخب کریں
- Forgot User ID آپشن استعمال کرکے صارف ID دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
- فاریکس کیلکولیٹر اور ٹرم ڈپازٹ کیلکولیٹر
- پن، پیٹرن اور فنگر پرنٹ کے ساتھ موبائل ایپلیکیشن پر متبادل طریقے سے لاگ ان کی سہولت
- iOS صارفین کے لئے چہرے کی شناخت کی خصوصیت
- ڈیبٹ کارڈ کی مینٹی ننس کا ماڈیول
- SMS سبسکرپشن، اور اضافی خصوصیات
- لین دین کی ترتیب اور حد کو دیکھنا
- ڈیوائس بائنڈنگ کو سیٹ کرنا
- اے ٹی ایم / برانچ لوکیٹر
الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل استعمال کرنے میں آسان ہے. ایک ذاتی کمپیوٹر، ایک لیپ ٹاپ، یا ایک موبائل فون کی ضرورت ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کا حامل ہو اور آپ بینکاری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
- آپ کے پاس بینک الحبیب کا فعال اکاؤنٹ ہونا چاہیے
- آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی کے ساتھ ایک پی سی / لیپ ٹاپ / موبائل فون ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔
- آپ کو الحبیب نیٹ بینکنگ سائٹ پر جانے یا پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے الحبیب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی اور پھر خود کو رجسٹر کرنا ہو گا۔
بینک الحبیب میں فعال اکاؤنٹ رکھنے والے نئے صارفین درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرکے الحبیب نیٹ بینکنگ سروس میں خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں:
- سیکیورٹی کی سفارشات پڑھیں، چیک بکس پر ٹک کریں، Accept پر کلک کریں، اور پھر "ابھی رجسٹر کریں" پر کلک کریں۔
- اپنی تفصیلات پُر کریں، کیپچا درج کریں اور "جاری رکھیں" پر کلک کریں۔
- اپنے رجسٹرڈ فون نمبر اور ای میل ایڈریس پر بھیجا گیا ایک بار کا پاس ورڈ (OTP) درج کریں اور "submit" پر کلک کریں۔
- شرائط و ضوابط Accept کرتے ہی آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا اور یوزر آئی ڈی بنا دیا جائے گا۔
- بینک الحبیب کے 24/7 نمبر (+92 21) 111-014-014 پر کال کریں تاکہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کو الحبیب نیٹ بینکنگ سے لنک کریں اور آپ باسہولت ڈیجیٹل بینکاری کا فائدہ اٹھا سکیں۔
آپ کی فراہم کردہ معلومات مکمل طور پر راز میں رکھی جائیں گی اور جدید ترین الیکٹرونک انکرپشن ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پر آپ کی معلومات کی محفوظ منتقلی کویقینی بناتی ہے۔
چونکہ اکاؤنٹ سیکیورٹی ہمارے لئے اہم ہے ، لہذا ہم نے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل میں موثرحفاظتی اقدامات یقینی بنائے ہیں جو اس مسئلے کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
آپ اپنا پاس ورڈ تبدیل کرسکتے ہیں، اور بھیجی اور موصول ہونے والی تمام معلومات راز میں رہیں گی۔
آپ کے لیے OTP درج کرنا ضروری ہے جو صرف آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس پر الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل میں لاگ ان کرنے پر موصول ہوتا ہے.
صارف ہر طرح سے محفوظ لاگ ان کو یقینی بنانے کے لئے ایک قابل اعتماد ڈیوائس کے طور پر اپنی موبائل ڈیوائس کو رجسٹر کرسکتا ہے. آپ کا پاس ورڈ خفیہ ہے اور کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں۔
- اپنا پاس ورڈ خفیہ رکھیں۔
- جب آپ الحبیب نیٹ بینکنگ/الحبیب موبائل پر لاگ ان ہوں تو اپنے موبائل کو اپنے پاس رکھیں۔
- اپنی تاریخ پیدائش، ٹیلی فون نمبر، پتہ، آپ کا نام یا اپنے کسی دوست کے نام کو بطور پاس ورڈ ہرگز استعمال نہ کریں۔
- ویب براؤزر میں اپنا پاس ورڈ کبھی save نہ کریں۔
ہماری تجویز ہے کہ آپ اپنا پاس ورڈ اکثر تبدیل کریں۔ آپ کا پاس ورڈ الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل کی کنجی ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ اسے خفیہ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ استعمال کی شرائط کے مطابق، آپ اپنے پاس ورڈ کی حفاظت کے خود ہی ذمہ دار ہے۔ اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لیے، اپنے سائڈ بار مینو سے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا لنک استعمال کریں۔
جب تک آپ مناسب طریقے سے لاگ آؤٹ کرتے ہیں اور مناسب ذاتی سیکورٹی کے طریقہ کار کو برقرار رکھتے ہیں، آپ کا الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل ایک ذاتی کمپیوٹر کے طور پر مشترکہ کمپیوٹر پر محفوظ ہوسکتا ہے.
اگر آپ الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کا صارف نام یا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو، صارف کا نام / پاس ورڈ پھر سیٹ کرنے کے لئے لاگ ان ہوم اسکرین پر درج ذیل لنکس پر کلک کریں:
- صارف کا نام(User name) بھول گئے؟ صارف کا نام(User name) بازیاب کرنے کے لئے لنک پر کلک کریں
- کیاآپ پاس ورڈ بھول گئے ہیں؟ پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
| Fund Transfer Type | Per day limits in Netbanking |
|---|---|
| Own Account | PKR 4,000,000 |
| Within BAHL Account | PKR 2,000,000 |
| Other Bank (IBFT) | PKR 500,000 |
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل کی معلومات کسی اور کے پاس بھی ہیں یا آپ کو ایک ایسی ٹرانزیکشن نظر آتی ہے جو آپ نے نہیں کی ، تو آپ کو اپنی متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرنا چاہیے، جہاں آپ کا اکاؤنٹ ہے یا 014-014-111(021) پر کال کریں۔
اگر آپ اپنے بینک الحبیب اکاؤنٹس میں فنڈز ٹرانسفر کرتے ہیں، جو ATM کے ذریعے نکلوائے جا سکتے ہیں، تو آپ ATM سے حسب منشا رقم نکلوا سکتے ہیں ۔( لمٹ کے مطابق)۔
نہیں۔ بین الاقوامی ٹیلی گرافک ٹرانسفر کا بندوبست کرنے کے لئے ، براہ کرم اپنی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں ، جہاں آپ کا اکاؤنٹ ہے۔
آپ کو اپنی متعلقہ برانچ سے رابطہ کرنا چاہئے، جہاں آپ کا اکاؤنٹ بینکاری کے دوران مینٹین رکھا جاتا ہے یا کسی بھی وقت (24 گھنٹے ہفتے کے 7 دن ) معاونت کے لیے 014-014-111(021) پر کال کریں۔ ہم آپ کی خدمت کے متمنی ہیں۔
نہیں، آپ ملٹی پل الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل آئی ڈی نہیں بناسکتے ہیں. ویب اور موبائل پلیٹ فارم دونوں پر ایک ہی اسناد(Credentials) استعمال کی جاتی ہیں.
OTP "ایک بار کا پاس ورڈ" ہے جو آپ کی ٹرانزیکشن(ز) اور لاگ ان کی توثیق کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
آپ ہمارے 24/7کال سینٹر سے رابطہ کرکے اپنے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کو بلاک کرسکتے ہیں 014-014-111(021) فون پر آپ کی کامیاب تصدیق کے بعد، ہمارا PBO عارضی طور پر آپ کے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کو بلاک کردے گا.
مختلف مالی لین دین کی انجام دہی کے لئےPayee / بینیفشری کا نام “Manage Payee & Billers” سیکشن میں ایڈ کیا جا سکتا ہے ۔ ایک بارPayee / بینیفشری کو ایڈ کرنے کے بعد آپ کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ہے اور آپ اس Payee / بینیفشری کو اضافی OTPکے بغیر پیسے بھیج سکتے ہیں۔ ہر Payee / بینیفشری کو ایڈ کرنے کے لیے ایک OTPکی ضرورت ہوگی جو آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر پر بھیجا جاتا ہے۔
Payee / بینیفشری کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے “Manage Payee & Billers” کے ٹیب پر جائیں۔ جس Payee کو ڈیلیٹ کرنا ہے اس کو سیلیکٹ کریں اور‘delete payee’ پر کلک کردیں۔
آپ بینک الحبیب کے کسی بھی اکاؤنٹ نمبر یا پاکستان میں کسی دوسرے 1 لنک ممبر بینک میں اس آپشن کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں اوراس کے لیے payee/beneficiary کا نام ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی
الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل کے ذریعے کئے گئے تمام فنڈز کی منتقلی کے لین دین "“Funds Transfer History”" سیکشن میں "Payments & Transfers” ٹیب کے تحت موجود ہیں۔
فنڈز فوری طور پر ٹرانسفر کر دیئے جاتے ہیں۔ تاہم، اگر کوئی تاخیر ہو تو، براہ کرم ہمارے 7/24 کال سینٹر سے 014-014-111(021) پررابطہ کریں یا مدد کے لئے info@bankalhabib.com پر ہمیں ای میل کریں۔
آپ اپنے شامل کردہ payee’s/ beneficiaries کو ایک سے زائد ٹرانسفرز کے لئے “Payments & Transfers” سیکشن میں “Multiple Transfers”ٹیب استعمال کرسکتے ہیں.
آپ کسی بھی بینک الحبیب اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ کسی بھی 1 لنک ممبر بینک اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفرکرسکتے ہیں۔
ذیل میں بینکوں کی فہرست ہے:
- ایڈوانسڈ مائیکرو فنانس بینک
- البرکہ
- الائیڈ بینک لمیٹڈ
- اپنا مائیکرو فنانس بینک
- عسکری بینک لمیٹڈ
- بینک الفلاح لمیٹڈ
- بینک آف خیبر
- بینک آف پنجاب
- بینک اسلامی
- سٹی بینک
- دبئی اسلامک بینک
- FINCA (فنکا)
- FINJA EMI والیٹ
- فیصل بینک لمیٹڈ
- ف راست وویمن بینک
- حبیب بینک لمیٹڈ
- حبیب میٹروپولیٹن بینک
- آئی سی بی سی
- جے ایس بینک لمیٹڈ
- KMBL خوشحالی مائیکرو فنانس بینک
- ایم سی بی عارف حبیب سیونگز
- ایم سی بی بینک لمیٹڈ
- ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ
- میزان بینک لمیٹڈ
- موبی لنک مائیکرو فنانس بینک
- نیا پے
- NBP فنڈز منیجمنٹ
- NRSP
- نیشنل بینک آف پاکستان
- پے میکس
- سامبا
- سلک بینک
- سندھ بینک
- سونیری بینک
- سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
- سمٹ بینک
- ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
- دی ف راست مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ
- یومائیکرو فنانس بینک
- یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
- زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ
جی ہاں، آپ"اسٹینڈنگ انسٹرکشنز" اور / یا بعد میں ادائیگی آپشن استعمال کر سکتے ہیں. یہ خصوصیات آپ کی سہولت کے لئے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل میں متعارف کرائی گئی ہیں۔
آپ اپنے رجسٹرڈ بلوں کی متعدد ادائیگیوں کے لئے “Payments & Transfers” سیکشن میں "“Payments & Transfers”ٹیب استعمال کرسکتے ہیں
آپ "سٹاپ چیک" آپشن کو منتخب کرکے اپنے چیک کی ادائیگی روک سکتے ہیں. چیک (س) کی ادائیگی چیک نمبر اور / یا مالیت (سے - تک) کے ذریعے روکی جا سکتی ہے۔
آپ "چیک انکوائری" اختیار کو منتخب کرکے اپنے چیک یا چیکس کا سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔ چیک یا چیکس کی انکوائری چیک نمبر، مالیت(سے - تک) اور / یا چیک سٹیٹس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
You can initiate a request by selecting “With Holding Tax/Balance Certificate” option in certificates section. Requested certificate will be sent to you at your registered email address within 30 minutes.
آپ ہمارے 7/24کال سینٹر سے رابطہ کرکے اپنے دوسرے اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کو لنک کرسکتے ہیں 014-014۔111(021)
براہ کرم ہمارے 7/24 کال سینٹر سے 014-014۔111(021) پر رابطہ کریں
آپ مندرجہ ذیل بلوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں:
| تمام کمپنیاں | |
|---|---|
| 1-Bill | Other Bank Credit Card Bill, Invoice/Voucher Payment, Top-up & Variable Payments |
| Aggregator | Kuickpay, PayPro, Haball |
| Clubs | Creek Club, Dreamworld, Karachi Boat Club, Karachi Club |
| Corporate / Dealer Payments | Tapal Tea Pvt Ltd |
| DHA Payments | DHA IR, DHA Lahore |
| Electricity | GEPCO, HESCO, KE New Connection, Kelectric, LESCO, MEPCO, PESCO, SEPCO |
| Fertilizers | Engro Fertilizer |
| Gas | SNGPL, SSGC |
| Gov of Punjab Tax | PRA |
| Insurance | ALICO, EFU Insurance - Conventional, EFU Insurance - Takaful, Jubilee Life Insurance - ADHOC, Jubilee Life Insurance - INDEX, Jubilee Life Insurance - NON INDEX, PAKQATAR GENERAL TAKAFUL, PAKQATAR Family Takaful Renewal, PAKQATAR Family Takaful TopUp |
| Internet | 1LOAD, NAYATEL, Qubee, Qubee Distributor, Wateen, WORLD CALL, Wi-Tribe |
| Investment | AKD Investment, Askari Investment Management Ltd, MCB-Arif Habib Savings and Investments Ltd, AL Meezan Investment, UBL Fund Managers |
| Online Store | Mobilink Jazz Cash |
| PTCL | PTCL LandLine, PTCL Evo Prepaid, PTCL Evo Postpaid, PTCL Defaulter, PTCL Vfone |
| Residential Pay (Maint/Rent/Install) | Askari Colony, Askari-V, Karachi |
| Schools / Colleges | Aitchison College, Beaconhouse School System, Green Shield Public School, Haque Academy, Habib Public School, Habib Girls School, Karachi Public School, Links Education Foundation, LUMS, IBA - Karachi, New Generation High School, New Generations School, United Medical and Dental College UM PSGH PLTD, Head Start Pvt Ltd, Green Island Fnd School |
| SECP Payments | SECP |
| Shipping Companies | DP World |
| Tax Payment | FBR, SRB |
| Telco Post Paid Companies | Mobilink Post Paid, Telenor Post Paid, Ufone Post Paid, Zong Post Paid |
| Telco Pre Paid Companies | Mobilink Pre Paid, Telenor Pre Paid, Ufone Pre Paid, Ufone Supercard, Zong Pre Paid |
| Traveling | Daewoo Express, Careem |
| Ufone Franchise | Ufone Franchise North, Ufone Franchise Central1, Ufone Franchise Central2, Ufone Franchise South |
| Water and Sewerage | FWASA, KWSB, HWASA |
| Welfare | Sindh Worker Welfare Fund |
موبائل ٹاپ اپس پوسٹ پیڈ کے لئے ہر ٹرانزیکشن کی لمٹس درج ذیل ہیں:
| Postpaid Telecom Company | Amount Limit |
|---|---|
| موبی لنک | 500 روپے سے 100،000 روپے |
| ٹیلی نار | 50 روپے سے 5،000 روپے تک |
| یوفون | 500 روپے سے 5،000 روپے تک |
| زونگ | 50 روپے سے 20،000 روپے تک |
موبائل ٹاپ اپس پری پیڈ کے لئے ہر ٹرانزیکشن کی لمٹ درج ذیل ہے:
| Prepaid Telecom Company | Amount Limit |
|---|---|
| موبی لنک | 30 روپے سے 5،000 روپے تک |
| ٹیلی نار | 50 روپے سے 5،000 روپے تک |
| یوفون | 50 روپے سے 5،000 روپے تک |
| زونگ | 50 روپے سے 5،000 روپے تک |
براہ کرم رواں دواں نیٹ بینکنگ کے لئے مندرجہ ذیل انٹرنیٹ براؤزرز کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں.
- گوگل کروم
- فائر فاکس
- ایپل سفاری
ڈیوائس بائنڈنگ ایک ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے صارف کی ڈیوائس کی منفرد خصوصیات کی پہچان سے رجسٹر ڈیوائس کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ کسٹمر کو اطلاع دیتی ہے کہ اس کے الحبیب نیٹ بینکنگ/الحبیب موبائل کو غیر مصدقہ ڈیوائس پر کھولا جا رہا ہے ۔
اس کے علاوہ اگر کوئی کسٹمر ایک ڈیوائس کوOTPسکرین پر قابل بھروسہ قرار دیتا ہے تو پھر آئندہ اپنی رجسٹر ڈیوائسز پر لاگ ان کرنے پر OTPدرکار نہیں ہوتا۔
- ڈیوائس بائنڈنگ سیکیورٹی کنٹرول کو مضبوط بناتی ہےاوردھوکہ دہی سے بروقت بچاتی ہے ۔
- صارفین ایک سے زیادہ ڈیوائسز اور زیادہ سے زیادہ تین ڈیوائسز کو اپنے قابل اعتماد ڈیوائس کے طور پر مارک کر سکتے ہیں
- جب صارف کسی غیر مصدقہ ڈیوائس سے لاگ ان کرتا ہے تو اس کو الرٹ میسجز بھیجے جاتے ہیں کہ کوئی غیر مصدقہ ڈیوائس سے لاگ ان کر چکا ہے ۔
- انڈرائیڈ موبائل ڈیوائسز پرآٹو ریڈ OTPکا آپشن کسٹمرز کے لیے دستیاب ہے اور ایپ موبائل پر موصول ہونے والے OTPکو پڑھ لیتی ہے۔
الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل کا استعمال کرتے وقت کسٹمرز کو ہر پندرہ دن بعد براؤزر کیشے(cache ) کو کلیئر کرنے کی سفارش کی جاتی ہے.
اس کے لیے بینک الحبیب کی متعلقہ برانچ میں تشریف لائیں اور اپنا ای میل ایڈریس اوریا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لئے فارم پُراور دستخط کرکے برانچ میں جمع کروائیں آپ کا ای میل ایڈریس اور / یا موبائل نمبر 3 ایام کار میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا
فوری طور پر ہمارے 7/24کال سینٹر سے014-014-111(21۔92 ) پر رابطہ کریں تاکہ آپ کے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بلاک کیا جا سکے۔
الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کو ان بلاک کرنے کے لیے آپ کو اپنے رجسٹرڈ نمبر سےہمارے 7/24کال سینٹر سے014-014-111(21۔92 ) پر رابطہ کریں ۔ فون پر آپ کی کامیاب تصدیق کے بعد، ہمارے پی بی او (فون بینکنگ آفیسر) آپ کے الحبیب نیٹ بینکنگ / الحبیب موبائل اکاؤنٹ کوان بلاک کرے گا۔
تمام بینک الحبیب ایکٹو کاسا اکاؤنٹ ہولڈرز درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر / پاسپورٹ کی صورت میں یہ سروس استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔
- انفرادی
- (سول پروپرائیٹر)
- جوائنٹ اکاؤنٹ (کوئی بھی یا زندہ رہنے والا)
اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو ، آپ رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر سسٹم کاجاری شدہ پاس ورڈ وصول کرنے کے لئے سےہمارے 7/24کال سینٹر سے014-014-111(21۔92 ) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ کا پاس ورڈ خفیہ ہے اور کسی کے ساتھ ہرگزشیئر نہ کریں۔
آپ اپنا صارف ID تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔ تاہم ، آپ اپنا پاس ورڈ تبدیل کرسکتے ہیں اس کے لیے 'Change Password' کا آپشن استعمال کریں۔
آپ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ چیک کر سکتےہیں۔اس کے لیے اسٹیٹمنٹ آپشن استعمال کریں۔ تاہم، آپ Request Statement کا آپشن استعمال کرتے ہوئےگزشتہ 3 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں جو آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر ارسال کی جائے گی۔
فی الحال الحبیب نیٹ بینکنگ / ال حبیب موبائل مفت ہے. تاہم، بینک اپنے چارجز کے شیڈول کے ذریعے کسی بھی وقت چارجز عائد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے.
آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن کے بعد اپنا ای اسٹیٹمنٹ چیک کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام ٹرانزیکشن درست اور تازہ ترین ہیں۔



