
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بلا تعطل بینکاری
بینک الحبیب غیر مقیم پاکستانیوں (NRPs) اور پاکستان اوریجن کارڈ (POC) رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے الحبیب ،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت پیش کرتا ہے تاکہ وہ آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک الحبیب میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں اور اپنے اکاؤنٹس کو چلا سکیں۔ یہ پروڈکٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سادہ، محفوظ اور آسان آن لائن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے عمل میں آسانی فراہم کرے گا جس سےآخر کار انہیں بیرون ملک رہتے ہوئے ادائیگیوں، سرمایہ کاری اور دیگر مختلف بینکاری سہولیات سے فائدہ حاصل اٹھانے میں مدد ملے گی۔
اپلائی کریں- مفت ای-سٹیٹمنٹ
- چیک بک کی سہولت
- ڈیبٹ کارڈ کی سہولت (صرف پی کے آر اکاؤنٹس رکھنے والوں کےلیے)
- اکاؤنٹ پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی میں پیش کیے جاتے ہیں۔
- انٹرنیٹ بینکاری اور الحبیب موبائل سہولت کے لیے مفت رجسٹریشن
- ابتدائی ڈپازٹ یا کم از کم بیلنس کی شرط نہیں
- اکاؤنٹ کھولنے، بند کرنے اور چالو رکھنے پر کوئی رقم وصول نہیں کی جاتی۔
- ہر وقت خدمت کےلیے مستعد روشن ڈیجیٹل یونٹ (RDU) کی دستیابی
- کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ کی صورت میں روایتی اور اسلامی دونوں اقسام کی بینکاری کی سہولت
- مقامی طور پر قرض حاصل کرنے کی سہولت کا انحصار قابل اجازت سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ہے
- سرمایہ کاری کے بہت سے طریقوں تک رسائی جیسے TDR بکنگ، میوچل فنڈز، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری، جائیداد کی سرمایہ کاری وغیرہ۔
- اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے بھیجی جانے والی بیرونی ترسیلات زر اور عالمی و ملکی سطح پر دیگر رسمی مالیاتی ٹیلی مواصلات پر مبنی ترسیلات کے ذریعے اکاؤنٹ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
- اکاؤنٹ میں موجود فنڈز مکمل طور پر قابل منتقلی ہیں۔
- کسی کے ساتھ مشترک اکاؤنٹ کی شکل میں بھی دستیاب
- مفت لائف انشورنس
- سیونگ اکاؤنٹ پر ماہانہ منافع کی ادائیگی
- عالمی سطح پر مفت ویلکم پیک کی ترسیل
- زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جاتی
- بیرونی کرنسی کی پاکستانی کرنسی میں آسان منتقلی اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے بل کی ادائیگی
Benefits of Roshan Digital Account
If you are an overseas Pakistani looking for an easy way to manage your financial needs back home then the Roshan Digital Account offered by Bank AL Habib is tailored for the Pakistani diaspora. The current / savings accounts offered for overseas Pakistanis ensure that you stay connected to your financial interests in Pakistan without any hassle. The unparalleled support and RDA features are what makes Bank AL Habib Roshan Digital Account the best bank account for overseas Pakistanis and a reliable option to open a current / savings account in your homeland.
کی فیکٹ شیٹ
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی فیس اور چارجز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، تفصیلی KFS ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔
- بینک کا مجوزہ درخواست فارم
- قابل عمل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
- 3 حالیہ تصاویر (پاسپورٹ سائز)
- گزشتہ دو سالوں کا ملازمت کا ثبوت
- گزشتہ 3 ماہ کی سیلری سلپ
- تنخواہ ملنے کے ثبوت پر مشتمل 1 سال کی بینک اسٹیٹمنٹ
کوریج کی بنیاد
- ہر ممبر کے لیے انشورنس کوریج آخری 90 دنوں کے اوسط بیلنس کے برابر ہو گی۔ RDA اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ حد PKR 2,000,000/- ہو گی جو انشورنس کمپنی کو 90 دنوں کے اوسط بیلنس کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی جو انٹربینک ڈالر کی شرح تبادلہ کا استعمال کرتے ہوئے PKR کی صورت میں دستیاب ہو گی۔
درکار دستاویزات
- کسٹمر کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
- کسٹمر پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا غیر ملکی / دوسرے ملک کا پاسپورٹ)
- دستخطوں کا نمونہ (سفید کاغذ پر سکین کیا گیا)
- NRP سٹیٹس کا ثبوت (جیسے POC کی کاپی، ویزا انٹری / ایگزٹ سٹیمپ وغیرہ)
- پیشے اور ذرائع آمدن / فنڈز (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کی صورت میں؛ ایمپلائمنٹ لیٹر، سیلری سلپ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد ہونے کی صورت میں؛ کاروبارکی رجسٹریشن دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
- لائیو تصویر
دنیا بھر سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت پر مشتمل غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک انفرادی اکاؤنٹ۔
غیر مقیم پاکستانی (NRPs)، پاکستان اوریجن کارڈ (POC) رکھنے والے غیر ملکی شہری، بیرون ملک اثاثے رکھنے والے مقیم پاکستانی اور بیرون ملک تعینات وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے اہلکار۔ *انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے مطابق کوئی ایسا فرد کسی ٹیکس ایئر کے لیے نان ریذیڈنٹ فرد ہوگا* اگروہ 183 دن سے پاکستان سے باہر ہو یا ٹیکس ایئر(جولائی تا جون) میں اتنے دن یا اس سے زیادہ کی مجموعی مدت تک باہر مقیم ہو۔ وہ مذکورہ آرڈیننس کے مطابق ٹیکس سال میں 120 یا اس سے زیادہ کی مجموعی مدت کے لیے پاکستان سے باہر ہو، اور مذکورہ ٹیکس سال سے قبل کے چار سالوں میں، پاکستان سے باہر رہا ہو، یا 365 دنوں کی مجموعی مدت تک یا اس سے زیادہ باہر مقیم ہو ،کوئی شخص جو ان معیارات پر پورا نہیں اترتا تو اسےمقیم فرد سمجھا جائے گا۔
غیر مقیم پاکستانی بینک الحبیب کی آفیشل ویب سائٹ (www.bankalhabib.com) andپر جائیں گے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ویب پیج پر کلک کریں گے۔ آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں گے، اسکین شدہ دستاویزات اپ لوڈ کریں گے ، شرائط و ضوابط اور انڈر ٹیکنگ پر رضامندی کا اظہار کریں گے ۔ کامیابی سے فارم کی تکمیل کرنے پر آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی اور بینک کا نمائندہ مزید تفصیلات کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا۔ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والے مقیم پاکستانی اپنا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اپنے قریبی بینک الحبیب برانچ میں تشریف لا سکتے ہیں۔
انفرادی کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس سنگل اور مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں پیش کیے جاتے ہیں۔ غیر مقیم پاکستانی دیگر رہائشی / غیرمقیم افراد کے ساتھ مشترکہ طور پر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ کوئی پاکستانی رہائشی جس کے اثاثے ایف بی آر کے پاس ظاہر ہوں، اسے صرف پاکستانی رہائشی کے ساتھ مشترکہ طور پر اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم، ان اکاؤنٹس کو غیرمقیم اکاؤنٹس سمجھا جائے گا۔
اکاؤنٹ پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی ( یو ایس ڈالر،برطانوی پاؤنڈ، یورو ) میں دستیاب ہے
ہاں، اکاؤنٹ اسلامی بینکنگ ویریئنٹ میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
- نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری
- حکومت پاکستان کی رجسٹرڈ قرض کفالتوں (ڈیٹ سیکیورٹیز یعنی ٹی بلز، پی آئی بیز، سکوک اور حکومت کی کوئی دیگر رجسٹرڈ ڈیٹ سیکیورٹیز بشمول سی ڈی این ایس سیکیورٹیز) میں
- اسٹاک ایکسچینج پاکستان کے پیش کردہ شیئرز میں۔
- رہائشی اور کمرشل جائیداد کی خرید و فروخت میں
- BAHL کی ٹرم/معاوضہ ڈپازٹ پروڈکٹس میں
PKR اکاؤنٹس کھولنے پر، ایک چیک بک اور بین الاقوامی طور پر قابل قبول ویزا ڈیبٹ کارڈ پیش کیا جائے گا۔ کارڈ آپ کے رجسٹرڈ ڈاک ایڈریس پر پہنچا دیا جائے گا۔ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس پر، صرف ایک چیک بک پیش کی جائے گی۔ ڈیبٹ کارڈ اور چیک بک اوسطاً 15 دنوں میں ارسال کی جائے گی۔ تاہم، ترسیل کا وقت کسٹمر کی جگہ کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط اور بینک کی پالیسی کے مطابق اگر تمام دستاویزات مکمل ہیں اور اکاؤنٹ کھولنے کے تقاضے پورے کئے جائیں تو اکاؤنٹ کھلنے میں کامو کاروبار کے دو دن لگیں گے۔
اکاؤنٹ کھولنے کا تصدیق پر مبنی میسیج صارف کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔
ہاں، اکاؤنٹ میں موجود رقوم قابل ترسیل ہیں۔ براہ کرم فنڈز کی ترسیل کا فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ تفصیلات پُر کریں، اور اپنے دستخط شدہ فنڈز ترسیل کی درخواست RDA@bankalhabib.com پر بھیجیں۔ فنڈز ٹرانسفر چارجز بینک چارجز کے مروجہ شیڈول کے مطابق لاگو ہوں گے۔
- بینک الحبیب الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کے صارفین سے آنے والی ترسیلات کے لیے کوئی رقم وصول نہیں کرتا ہ۔ تاہم، کرسپانڈنٹ بینک چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔
- بینک الحبیب نے اندرونی ترسیلات پر فی ٹرانزیکشن چارجز کو کم کرنے کے لیے درج ذیل بینکوں کے ساتھ خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
- For Resident Pakistani AL Habib Roshan Digital Account holders, the account is to be fed by remittances received from abroad through banking channels that should not exceed from the amount declared in Wealth statement of prevailing tax year filed with Federal Board of Revenue (FBR). The account from which the remittances are received must be the same account declared by the account holder in his/her latest tax returns submitted to the FBR. Remittances from other accounts which are not mentioned in tax returns will not be allowed.
اکاؤنٹس میں بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ آپ کی آسانی اور سہولت کے لیے ترسیلات زر کو بینک الحبیب کرسپونڈنس بینکوں یا ہوم ریمیٹنس چینلز کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے۔
| Bank | Swift Code / BIC | Charges (USD) | Routing Details |
|---|---|---|---|
| JPMorgan | BAHLPKKARDA | 7 | Mention “ROSHAN DIGITAL” in field 70 or field 72 of the Swift MT-103 message. |
| SCB | BAHLPKKA | 5 | No additional details required. |
| Citibank | BAHLPKKA | 5 |
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA ) ڈپازٹس سے منافع پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں۔RDA ڈپازٹس پر حاصل ہونے والا منافع ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ RDA ڈپازٹس کے منافع پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (FBR ) سے استثنٰی کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ NRPs کے ذریعہ نقد رقم نکالنے یا اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ منتقلی پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے۔
ہاں، صارف ایک وقت میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کھول سکتا ہے۔
- کسٹمر کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
- کسٹمر پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا غیر ملکی / دوسرے ملک کا پاسپورٹ)
- دستخطوں کا نمونہ (سفید کاغذ پر سکین کیا گیا)
- NRP سٹیٹس کا ثبوت (جیسے POC کی کاپی، ویزا انٹری / ایگزٹ سٹیمپ وغیرہ)
- پیشے اور ذرائع آمدن / فنڈز (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کی صورت میں؛ ایمپلائمنٹ لیٹر، سیلری سلپ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد ہونے کی صورت میں؛ کاروبار کی رجسٹریشن دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
- لائیو تصویر
الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کےلیے درج ذیل سکین کردہ دستاویزات درکار ہیں:
کسٹمر بینک سے اس کے 7/24کال سینٹر نمبر +92 (21) 111-014-014 پر رابطہ کر سکتا ہے یا RDA@bankalhabib.com پر روشن ڈیجیٹل یونٹ کو ای میل کر سکتا ہے۔
اکاؤنٹ کی خدمات جن میں فنڈز کی منتقلی، اکاؤنٹ ہولڈر کے اہل خانہ کے بل کی ادائیگی، ای کامرس اور پاکستان میں دیگر ادائیگیاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں
- بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات۔
- اکاؤنٹ ہولڈرز کے اپنے فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (FCVA) اور BAHL کے اندر دیگر NRP روپے ویلیو اکاؤنٹ (NRVA) سے رقوم کی منتقلی۔
- ڈس انوسٹمنٹ اکاؤنٹ میں سے کی جانے والی جائز سرمایہ کاری سے حاصل ڈس انوسٹمنٹ کی آمدنی۔
- اکاؤنٹ میں کسی بھی غیر صحیح / غلط ڈیبٹ کی واپسی۔
- پاکستان سے باہر ترسیلات اور ادائیگیاں۔
- سرکاری سیکیورٹیز، میوچل فنڈز، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری۔
- پاکستان کے اندر تمام اندرون ملک ادائیگیاں اور رقوم کی منتقلی صرف پاکستان کے اندر (صرف PKR A/c کے ذریعے)۔
- قابل اطلاق سرکاری ٹیکسوں/ڈیوٹیوں وغیرہ، بینک چارجز کی اکاؤنٹ سے کٹوتی اور کسی بھی غلط/نا درست کریڈٹ انٹری کی واپسی۔
کریڈٹ:
ڈیبٹ ہونے کا عمل :
- ہاں، یہ سہولت نیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ کے ذریعے PKR اکاؤنٹس رکھنے کی صورت میں دستیاب ہے۔
- آپ کے RDA FCY سے آپ کے RDA PKR اکاؤنٹ میں غیر ملکی کرنسی فنڈ کی منتقلی۔
- آپ اپنے الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے دنیا بھر سے اپنے یوٹیلیٹی بل بھی ادا کر سکتے ہیں۔
نہیں، فنڈز صرف پاکستان کے باہر بھیجے سے اس اکاؤنٹ میں بھیجے جا سکتے ہیں یا ایک ہی شخص کی ملکیت والے دو NRP اکاؤنٹس کے مابین رقوم منتقل کی جا سکتی ہیں۔
- تازہ ترین تنخواہ کا سرٹیفکیٹ/تسیلری سلپ/ادائیگی کی سلپ/اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (ان میں سے کوئی بھی)
- آجر/ملازمت کا سرٹیفکیٹ، یا ملازمت کا معاہدہ، یا آجر کا مراسلہ (ان میں سے کوئی بھی)
- یا اقامہ/ورک پرمٹ جس میں پیشہ تحریر ہو/روزگار کی تفصیلات
- پیشہ کا ثبوت فراہم کرنے والی کوئی دیگر دستاویز
- یا دستاویز جس میں آمدنی کا متعلقہ ذریعہ درج ہو جیسے بینک اسٹیٹمنٹ
- دستاویز جس میں آمدنی کا متعلقہ ذریعے کا ذکر ہو جیسے ٹیکس ریٹرن، کام کے بدلے ادائیگی کی رسید یا بینک اسٹیٹمنٹ (ٹیکس ریٹرن لاگو نہ ہونے کی صورت میں)
- کاروبار کا ثبوت (کاروبار/پراپرائٹر لیٹر ہیڈ؛ یا ذاتی روزگار کا کوئی دیگر ثبوت (جیسے وکیل/ ڈاکٹر/ کنسلٹنٹ/ فری لانسرز/ گروسری اسٹور/ میڈیکل اسٹور/ مزدوری وغیرہ))
- بزنس رجسٹریشن / لائسنس نمبر
- فنڈ کی تفصیلات سے مستفید ہونے والا مالک
- آمدنی/فنڈز کے ذرائع کا کوئی دوسرا ثبوت (مثلاً وراثت وغیرہ)
- طالب علم ہونے کا کوئی ثبوت (تعلیمی ادارے سے طالب علم کا شناختی کارڈ/رجسٹریشن کارڈ/وغیرہ)
- آمدنی/فنڈ فراہم کرنے والوں کی تفصیلات (مثلاً فیملی ممبرز/گارڈین/وظیفہ/سماجی فوائد وغیرہ)
- فنڈ فراہم کرنے والے/فوائد پہنچانے والے اونر کے شناختی دستاویز کی کاپی
- ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ یا ریٹائرمنٹ کا کوئی دوسرا ثبوت
- ریٹائر ہونے پر ملنے والے فوائد / پنشن بک وغیرہ کے ثبوت
- ٹیکس ریٹرن یا بینک اسٹیٹمنٹ (اگر ٹیکس ریٹرن لاگو نہ ہو/ دستیاب نہ ہو)
- کسٹمر کی طرف سے اپنے گھریلو خاتون ہونے کے بارے میں ذاتی اقرار نامہ
- فائدہ پہنچانے والے اونر کے فنڈز کا ذریعہ مثلاً ٹیکس ریٹرن/کاروبار/ملازمت کی تفصیلات/آمدنی کا ثبوت
- فنڈ فراہم کنندہ/فائدہ پہنچانے والے اونر کی شناختی دستاویز کی کاپی (اگر دستیاب ہو)
- ای میل: GEM-support@bankalhabib.com، RDA@bankalhabib.com
- کال سینٹر # 021-111-014-014 - GEM کے لیے 7 دبائیں
- براہ راست لائنیں: 0092-2132465828، 0092-2132465831
الحبیب گیٹ وے ٹو ایکویٹی مارکیٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے آپ کسی بھی معاونت کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نہیں، زکوٰۃ اور عشر آرڈیننس، 1980 کی دفعہ (1) (a)(b) 3 جسے زکوٰۃ کی وصولی اور ریفنڈ قواعد 1981 کے قاعدہ -A 24 کے ساتھ پڑھا جائے، اس کے تحت RDA ( دونوں FCVA اور NRVA )پر زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی لاگو نہیں ہوتی (۔
- پاسپورٹ کی نقل
- شناختی دستاویزات کی نقل
- بینک سٹیٹمنٹ
- ہسپتال سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ
- ڈیتھ سرٹیفکیٹ حکومت کے مجاز افسر کا جاری کردہ
- پولیس رپورٹ (حادثاتی موت کی صورت میں)
- پوسٹ مارٹم / آٹاپسی رپورٹ (اگر انجام دی گئی ہو)
- معذوری سے متعلق مکمل میڈیکل ریکارڈ، رپورٹس، علاج کا ریکارڈ
دستاویزی تقاضے مندرجہ ذیل ہیں:
| سیریل نمبر | چوٹوں کی تفصیل | فیصد |
|---|---|---|
| 1 | دونوں ہاتھ ضائع ہونا یا کٹ جانا | 100% |
| 2 | ہاتھ اور ایک پیر ضائع ہونا | 100% |
| 3 | ٹانگ دو جگہ سیکٹی ہو یا پیر سے ران تک کٹا ہو یا ران تک کٹا ہو اور دوسرا پیر کٹا ہوا | 100% |
| 4 | بصارت سے محرومی اور دعویدار وہ امور انجام دینے کے قابل نہ رہے جس میں بصارت ضروری ہے۔ | 100% |
| 5 | لقوے کی شدید صورت | 100% |
| 6 | مکمل بہرہ پن | 100% |
الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کےمراحل
- بنیادی معلومات فراہم کریں۔
- اپنے ای میل ایڈریس میں موصول ہونے والا OTP درج کریں اور اکاؤنٹ کھولنے کی معلومات فراہم کریں۔
- ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کریں: فارن کرنسی اکاؤنٹ یا پاک کرنسی اکاؤنٹ۔
- 'مطلوبہ دستاویزات کےلیے‘ درکار دستاویزات‘ اور ایک لائیو تصویر اپ لوڈ کریں۔
- فراہم کردہ ای میل میں ریفرینس نمبر کے ہمراہ تصدیق حاصل کریں۔
- اکاؤنٹ کھولنے کی تصدیق کے بارے میں ای میل کے ذریعے 2 کام کے دنوں میں اطلاع کر دی جائے گی۔
آغاز کرنے سے قبل
- Filling of account opening form will approximately take 10-15 minutes.
- After gathering the Required Documents you will need to scan and upload them.
- We advise you to read the FAQs to get familiar with the product.
- You will also need access to a webcam so that your live photo can be captured.
- All fields are mandatory.
- You will have to acknowledge declaration to proceed to next steps.
اعلان دستبرداری: براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس مائیکرو سافٹ ایج ،کروم یا فائر فاکس کا تازہ ترین ورژن ہے تاکہ پراسیس کے دوران کسی بھی مشکل سے بچا جا سکے۔ آغاز کرنے سے پہلے ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے براؤزر cache /کوکیز کو بھی صاف کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایپلیکیشن آسانی سے چلتی رہے۔