
روشن پنشن پلان کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کو محفوظ بنائیں!
روشن پنشن پلان ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم ہے جس کا مقصد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے ریٹائرمنٹ فنڈ کی غرض سے انفرادی اور لچکدار موقع فراہم کرنا ہے. اس سرمایہ کاری کا انتظام ماہر پنشن فنڈ منیجرز کی ایک ٹیم کرے گی۔ الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز ریٹائرمنٹ کے بعدپائیدارآمدنی کی شکل میں مالی استحکام اور آرام دہ زندگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر اب فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اس اسکیم میں کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے ، اور وہ ملازمت تبدیل کرتے ہوئے بھی سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں
اپلائی کریںمنتخب شدہ ایلوکیشن سکیم کے مطابق ذیلی فنڈز کے یونٹس میں یہ کنٹری بیوشن بطور نیٹ ایسٹ ویلیو مختص کی جاتی ہیں
| مختص اسکیمیں | ایکو ئٹی سب فنڈ | ڈیبٹ سب فنڈ | منی مارکیٹ سب فنڈ |
|---|---|---|---|
| درمیانہ اتار چڑھائو | 40% | 50% | 10% |
| کم اتار چڑھائو | 10% | 60% | 30% |
| کم ترین اتار چڑھائو | Nil | 40% | 60% |
- شرکت کنندہ / پی او سی کی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- کاروباری ملازمت / آمدنی / فنڈ کے دیگر ثبوت
- A very flexible savings cum investment plan
- Desired investment exposure to high yielding assets
- Facilitates individuals to save systematically for their retirement savings topped with investment returns
- After reaching retirement age, get monthly income from your accumulated investments or withdraw a lump sum amount
اہلیت
- الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز (پاکستانی روپے) صرف
الحبیب روشن پنشن پلان ٹیوٹوریئلس
روشن پنشن پلان (RPP) ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم ہے جو پینشن فنڈ منیجر کے ذریعہ چلائی جاتی ہے۔ یہ سکیم کسی شرکت کنندہ کے ذریعہ کی جانے والی رضاکارانہ شراکت کا انتظام کرتی ہے ، چاہے ملازمت کرے یا نہ کرے ، یا اپنی طرف سے کسی آجر کے ذریعہ سرمایہ کاری کرے جیسا کہ رضاکارانہ پنشن اسکیم رولز ، 2005 کی بنیاد پرکیا جاسکتا ہے ۔ یہ بچت کا ایک طریقہ ہے جس میں کوئی بھی فرد اپنی موجودہ آمدنی سے بچت کر کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسودہ اور آرام دہ زندگی گزارسکتا ہے ۔ آر پی پی ایک مسلسل آمدنی ہے جو کسی شخص کوعام طور پر ریٹائرمنٹ کے بعد دی جاتی ہے آر پی پی ایک بچت یا شراکت ہے، جو آر ڈی اے ہولڈر کی عملی زندگی میں جمع کی جاتی ہے اور سرمایہ کاری کی جاتی ہے ۔ ریٹائرمنٹ کی منتخب تاریخ کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کو ایک مسلسل ماہانہ آمدنی ہوتی ہے جو پہلے جمع شدہ بچت سے دی جاتی ہے ۔
شرکت کنندہ سے مراد ایک (این آر وی اے انفرادی / روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ ہولڈر) ہے جس نے پنشن سکیم میں حصہ لیا ہے یا جس کی طرف سے پنشن اسکیم میں حصہ لیا جاتا ہے ۔ (NRVA سے مرادغیر رہائشی پاکستانی - روپی ویلیو اکاؤنٹ ہے)
پنشن فنڈ منیجر کا مطلب ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ہے ، یا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ذریعہ مجاز لائف انشورنس کمپنی ہے جوکہ وہ پنشن فنڈ میں شریک افراد کی طرف سے یا ان کی طرف سے کی جانے والی شراکت کو مؤثر طریقے سے منظم کرے اور ایسی دیگر شرائط کو پورا کرے جو ایس ای سی پی کے ذریعہ وقتا فوقتا طے کی جائیں۔
جی ہاں ،این آر وی اے کے ساتھ تمام روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ ہولڈرز کے پاس ایک درست سی این آئی سی / این آئی سی او پی / پی او سی ہواور آمدنی کا ذریعہ ہو وہ آر پی پی میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہیں۔
کم سے کم عمر 18 سال ہے اور زیادہ سے زیادہ عمر 69 سال ہے.
الحبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (AHAML) کو سال 2005 میں ایک غیر فہرست شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ AHAML غیر بینکنگ فنانس کمپنیوں (اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشنز) قواعد، 2003 اور رضاکارانہ پنشن سسٹم رولز 2005 کے تحت اثاثہ جات کے انتظام، سرمایہ کاری کی ایڈوائزری اور پنشن فنڈ منیجر سروسز کو انجام دینے کے لئے لائسنس یافتہ ہے۔ AHAML میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) کا رکن بھی ہے۔
AHAML روایتی اورشرعی اصولوں کے مطابق الحبیب پنشن فنڈ اور الحبیب اسلامی پنشن فنڈ میں کی اسکیمیں پیش کرتا ہے۔
این آر وی اے / روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ ہولڈرز مندرجہ ذیل لنک پر جاکر AHAML کے ساتھ پنشن اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں: https://roshan.bankalhabib.com/pensioner-plan
Minimum Initial amount is Rs. 10,000/-
فنڈ کی نیٹ ایسٹ ویلیو (NAV) کسی وقت کے ایک مخصوص نقطہ پر فی یونٹ کی قیمت کی نمائندگی کرتا ہے. NAV فنڈ کے پورٹ فولیو میں مارکیٹ کے حساب سے جائز قدر کے مساوی ہے جس میں لائبلیٹیز کو منہا کرکے جاری کردہ یونٹس کی تعداد پر تقسیم کیا جاتا ہے ۔ NAV فی یونٹ= (اثاثوں کی موجودہ جائزمارکیٹ قیمت - واجبات) / کل یونٹ کی فروخت کی قیمت NAV سے مختلف ہوسکتی ہے، اگر "سیلز لوڈ" کا عنصرشامل ہو. فروخت اور چھٹکارا کی قیمت اس کی ویب سائٹ پر فنڈ مینیجر کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جاتی ہے ۔
سرمایہ کاری کی مختص اسکیم ، جو باقاعدہ شراکت کے ذریعہ ذاتی ریٹائرمنٹ فنڈ بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے ، جس میں سرمایہ کار کی عمر اور خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کے مطابق ایلوکیشن میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔ فی الحال آر پی پی شرکاء کو ان کی ضروریات کے مطابق پنشن اسکیم کا انتخاب کرنے کے لئے درج ذیل آپشن دیئے جاتے ہیں:
| Allocation Scheme | Equity Sub Fund | Debt Sub Fund | Money Market Sub Fund |
|---|---|---|---|
| Medium Volatility | 40% | 50% | 10% |
| Low Volatility | 10% | 60% | 30% |
| Lower Volatility | Nil | 40% | 60% |
جی ہاں، آپ سال کے کسی وقت بھی پے منٹ پلان کو بدل سکتے ہیں۔
الحبیب ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ایس ای سی پی کی طرف سے مخصوص سرمایہ کاری کی پالیسی کے پیرامیٹرز کے اندر سرمایہ کاری پر منافع کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی وضح کرے گاوراس کے مطابق سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ پنشن فنڈ سرمایہ کاروں کی ترجیح کے مطابق درج ذیل 3 اثاثوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
- منی مارکیٹ فنڈ بنیادی طور پر سرکاری سیکیورٹیز جیسے ٹی بل اور پی آئی بی میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ ان اثاثوں میں کوئی ریسک نہیں اور منافع بھی پائیدار ہے۔
- روزانہ کی پروڈکٹس اور بینکوں کے ٹرم ڈپازٹ ریسپٹ (ٹی ڈی آر) میں ڈیبٹ فنڈ انویسٹمنٹ، ان اثاثوں میں کوئی ریسک نہیں اور منافع بھی مستحکم ہے۔
- ایکوئٹی فنڈ صرف لسٹڈ کمپنی کے حصص میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ بنیادی طور پر مضبوط کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو بہتر شرح منافع ملے۔ تاہم، ان حصص میں سرمایہ کاری جو خطرناک اثاثہ کے زمرے میں آتے ہیں جس میں خطرہ بھی زیادہ ہے اور منافع بھی۔
شریعہ کمپلائنٹ پنشن فنڈ کی سرمایہ کاری کے لئے شریعہ کمپلینٹ ایکوئٹی، شریعہ کے مطابق آمدنی اور سرمائے کی منڈی کے عناصر میں سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ شرکاء کو زیادہ شرح منافع ملے ۔ تمام سرمایہ کاری پالیسیاں دارالعلوم کراچی کےڈاکٹر مفتی اسماعیل اللہ کی نگرانی میں کی تشکیل دی جاتی ہیں۔
روشن پنشن پلان کے تحت سیلز لوڈ فیس میں 100 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔
روشن پنشن پلان کے تحت کوئی بیک انڈ لوڈ نہیں ہے
مینجمنٹ فیس پنشن فنڈ کے خالص اثاثوں کی قیمت کے 1.5 فی صد تک چارج کی جاتی ہے۔
روشن پنشن پلان پر شرح منافع کا انحصار مارکیٹ پر ہے ۔تاہم علمی اظہار کے لیے تاریخی ریٹرنز کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے زیر غور لایا جاتا ہے۔ اس کے لیے ماہانہ فنڈ منیجر رپورٹ (ایف ایم آر) سے الحبیب ایسٹ مینجمنٹ کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔
شرکت کنندہ کسی بھی وقت اپنی مرضی سے ادائیگی کر سکتا ہے ۔
چونکہ اس سرمایہ کاری کا مارکیٹ کی بنیاد پر روزانہ فیئر ویلو کی بنیاد پرحساب کیا جاتا ہے اس لیے سرمایہ کاری پر کوئی بھی منافعNAV کی یونٹ پرائس میں شامل کیا جاتا ہے ۔ شرکاء کو منافع کی کوئی رسمی تقسیم نہیں ہوتی ۔ یہ سرمایہ کاری کے ساتھ جمع ہوتی جائے گی جہاں بھی شرکت کنندہ فائدہ حاصل کر سکتا ہو۔
مختص اسکیم 60 سے 70 سال کی عمر کے درمیان کسی بھی وقت میچور ہوسکتی ہے یا جس کی عمر وہ VPS میں پہلی شراکت کی تاریخ سے 25 سال کے بعد ہوگی۔ جو بھی پہلے آئے۔ تاہم شرکاء جب چاہیں اس سکیم کو ختم کر سکتے ہیں انہیں لاگو ٹیکس کی ادائیگی ( اگر ہو) کے بعد سکیم ختم کرنے کے دن تک منافع دیا جا ئے گا۔
شرکت کنندہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کو تمام جمع شدہ فنڈز اس کے لئے مندرجہ ذیل آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوں گے ، یعنی:
- اپنے انفرادی پنشن اکاؤنٹ میں 50 فیصد تک ٹیکس فری رقم واپس لینا۔
- ایس ای سی پی کی جانب سے 15 سال تک کی باقی رقم سے منظور شدہ ماہانہ انکم پیمنٹ پلان (آئی پی پی) کا آپشن لینا۔ آئی پی پی کی ادائیگی مروجہ ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط ہے۔
- اپنی پسند کی لائف انشورنس کمپنی/فیملی تکافل کمپنی سے سالانہ خریداری کے لئے بقیہ رقم کا استعمال۔
ضروری نہیں۔ ماہانہ آمدنی کی ادائیگی کی منصوبہ بندی (ایم آئی پی پی) کے لئے پوری رقم ٹرانسفر کی جا سکتی ہے.
کوئی بھی شرکت کنندہ ریٹائرمنٹ کی عمر سے پہلے کسی بھی وقت اپنی جمع پونجی واپس لے سکتا ہے تاہم اس کو رقم کی ادائیگی گزشتہ 3 سال کے اوسط شرح ٹیکس سے مشروط ہو گی ۔
ریٹائرمنٹ سے پہلے وفات: ان کی تمام سرمایہ کاری درج ذیل آپشنز کے ساتھ عدالت یا نادرا کے ذریعہ جاری کردہ جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق نامزد بچ جانے والے افراد کے لئے دستیاب ہوگی۔
- انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شرائط کے مطابق رقم کا اپنا حصہ واپس لے لے۔
- اپنے حصے کی رقم موجودہ انفرادی پنشن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرے یا پنشن فنڈ منیجرز کے ساتھ نیا اکاؤنٹ کھولا جائے۔
- اگر اس کی عمر 55 سال یا اس سے زائد ہو تو باقی زندگی کے لیے لائف انشورنس کمپنی سے سالانہ خریداری کے لئے رقم کا اپنا حصہ استعمال کرے۔
- 55 سال کی عمر یا اس کے بعد ریٹائرمنٹ سے پہلے معذوری کی صورت میں لائف انشورنس کمپنی سے اپنی زندگی پر موخر سالانہ خریداری کے لئے رقم کا اپنا حصہ استعمال کرے۔
- اس شخص کو ریٹائرڈ سمجھا جائے گا اور اس کو ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد حاصل ہوں گے۔
ان تین آپشنز میں سے کسی ایک کے ذریعے رقم نکلوائی جا سکتی ہے.
- منظم واپسی کا آپشن - اس آپشن کے تحت شرکت کنندہ مینجمنٹ کمپنی کو ہر مدت کے اختتام پر ایک مقررہ رقم ادا کرنے کی ہدایت کرے گا۔
- اصل اپریسی ایشن ادائیگی پلس فکسڈ رقم: اس آپشن کے تحت کمپنی اس رقم کا تعین کرے گی جو مدت کے اختتام پر اصل ایپریسی ایشن جمع فکسڈ رقم کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اگر اس مدت کے دوران سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوتی ہے، تو پھر شرکت کنندہ کو صرف مقررہ رقم ادا کی جائے گی۔ اکاؤنٹ بیلنس میں کسی بھی کمی کی صورت میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے ہر سال مقررہ رقم کا دوبارہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
- بقایا مہینوں کی تعداد کے طریقوں سے بیلنس کا تعین – کل بقایا بیلنس کے حساب کو منتخب مدت کے بقایا مہینوں کی تعداد پر تقسیم کیا جائے گا۔ یہ مشق ہر سال کے آخر میں کی جائے گی۔
اگر اصل ایم آئی پی پی شرکت کنندہ کی وفات ہو جائے تو اس کے ورثاء بقیہ مدت کے لیے اپنے نام پر پلان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر مدت سے قبل پلان سے رقم نکلوائی جاتی ہے تو پھر قانون کے مطابق ٹیکس لاگو ہو گا۔
پنشن فنڈز ان کی واپسی کے لحاظ سے دیگر اوپن انڈ فنڈز کی طرح ہیں. تاہم پنشن فنڈ وی پی ایس ویلوز کے تحت چلائے جاتے ہیں جب کہ دیگر اوپن انڈ فنڈز NBFC ریگولیشن مجریہ 2008 کے تحت کھولے جاتے ہیں۔ ان افراد کے لیے جن کا پاکستان میں کوئی آمدنی کا ذریعہ ہو انہیں آئی ٹی او 2001 کی دفعہ 63 کے مطابق وی پی ایس انویسٹمنٹ میں ٹیکس کریڈٹ دستیاب ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے واضح کیا ہے کہ الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس زکوٰۃ جمع کرنے اور رقم کی واپسی کے قواعد 1981 کے قاعدہ 24-A کے مطابق زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مشروط نہیں ہے ۔
الحبیب ایسٹ مینجمنٹ بینک الحبیب لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے ، جو نو اوپن انڈ اسکیموں اور متعدد صوابدیدی اور غیر صوابدیدی پورٹ فولیو کو منیج کرتا ہے ۔ کمپنی میں ایک وسیع کسٹمر بیس ہے جس میں افراد، واحد ملکیتی ادارے، ریٹائرمنٹ فنڈز اور سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے شامل ہیں۔ 30 جون 2022 تک AHAML کے زیر انتظام اثاثوں کی مالیت 50 بلین سے زیادہ تھی۔
نہیں۔
ای اسٹیٹمنٹ ہر ٹرانزیکشن پر اور ماہانہ بنیاد پر بھیجی جاتی ہے۔ تاہم، شرکت کنندہ ای بیان کے لئے الحبیب ایسٹ مینجمنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں.
ہاں۔
جی ہاں آپ تبدیل کر سکتے ہیں ۔تحریری درخواست پرریٹائرمنٹ کی عمرزیادہ سے زیادہ 70 سال تک کی جاسکتی ہے۔
جی ہاں، VPS قوانین، 2005 میں کسی فرد کے لیے دوبارہاکاؤنٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے. ریٹائرمنٹ کے بعد شریک ایک اور پنشن اکاؤنٹ کھول سکتا ہے بشرط اس کی عمر 70 سال سے کم ہو۔وہ اسی پنشن فنڈ منیجر یا کسی دوسرے پنشن فنڈ منیجر کے ساتھ نیا اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ۔
اب بھی کچھ تلاش کر رہے ہو؟
-
ہمیں ای میل کریں
feedback@bankalhabib.com -
24/7 کال سینٹر
(+92 21) 111-014-014 -
قریب ترین برانچ
برانچ لوکیٹر