خواتین زرعی صنعت کاروں کی مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ سماجی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک الحبیب لمیٹڈ نے ملک بھر میں خواتین کیلئے الحبیب کامیاب خاتون زرعی فنانس نامی فنانسنگ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
- فنانسنگ انفرادی خاتون کسانوں، شریک درخواست دہندگان، جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز، اور خواتین پر مشتمل کمپنیوں (جن میں فیصلہ کرنے والی عورت شامل ہو) کو دستیاب ہے۔
- ترجیحی خدمت فراہم کی جاتی ہے جس میں رعایتی کرایہ/منفعت کی شرح ہوتی ہے۔
- فنانسنگ کی مدت ایک سے پانچ سال تک ہوتی ہے، جو سہولت کی نوعیت پر منحصر ہے۔
- فنانسنگ کی حد زرعی کاروباری سرگرمیوں کے حجم کے مطابق ایس بی پی کی رہنمائیوں اور بینک کی پالیسی/ طریقہ کار کے تحت متعین کی جاتی ہے۔
- ادائیگیاں ماہانہ، سہ ماہی یا نصف سالانہ بنیادوں پر کاروباری سائیکل کے مطابق کی جاتی ہیں۔