یہ سہولت زمین کی آبپاشی کے حل کے لیے دستیاب ہے، جیسے ڈرپ/ اسپرنکلر/ پیوٹ سسٹمز وغیرہ، سولر پینلز/ بجلی کی فراہمی کے نظام۔ یہ سہولت بجلی/ انجن سے چلنے والے/ ٹربائن پر مبنی ٹیوب ویلز، موٹر پمپ وغیرہ کی تنصیب، پانی کی نہروں کی تعمیر و لائننگ، زمین کی بحالی اور بارانی علاقوں کے لیے چھوٹے ڈیمز/ کاریز/ پانی کے ذخائر/ واٹر کیچمنٹس کی تعمیر، زمین کو ہموار کرنا/ لیزر لینڈ لیولنگ وغیرہ کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔