ڈیری فارمرز کے لیے لائیو اسٹاک فنانسنگ اسکیم کے بار ے میں
قرضے کی یہ سہولت ہماری منظور کردہ پروڈکٹ ”الحبیب کسان لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ فنانس اسکیم“ کے تحت اور قابلِ قبول ضمانت اور رقم کی آمد و رفت کے بامقابل اہل کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ بینک الحبیب اور نیسلے پاکستان کے درمیا ن معاہدے کے تحت میسرز نیسلے پاکستان لمیٹڈ سے الحاق شدہ اور باقاعدہ تجویز کردہ ڈیری فارمرز کو قلیل مدت، درمیانی مدت اور طویل مدت کے قرضے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
اہم خصوصیات
- ڈیری فارمرز جو نیسلے کے ساتھ 2سال سے زائد عرصے سے کام کررہے ہیں، ویلیڈکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، شناختی دستاویزات رکھتے ہیں اور علاقے میں 5 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر ہیں /کام کررہے ہیں۔
- ایک سالہ رننگ فنانس فیسیلیٹی جو اطمینان بخش طرزِ عمل پر ہر سال قابلِ تجدید ہے تاکہ ڈیری /لائیو اسٹاک فارمز کو چلانے کے لیے روزمرہ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
- ٹرم فنانس فیسیلیٹی جس کی مدت 2سے 5سال ہے، جانوروں، لائیو اسٹاک اور ڈیری کے ساز و سامان /مشینیں خریدنے کے لیے اور تقسیم /نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔
- قرض کی یہ سہولیات رعایتی مارک اَ پ شرحوں پر دستیاب ہیں۔
ہمارے زرعی ماہرین سے رابطہ کریں
جناب فیض احمد ملک
042-36603228-29جناب شاہد بشیر کھو کھر
042-36676807اب بھی کچھ تلاش کر رہے ہو؟
ای میل کریں
info@bankalhabib.comBAHL ہیلپ لائن
(021) 111-014-014قریبی برانچ
برانچ لوکیٹر