
بینک الحبیب
بینک الحبیب لمیٹڈ کے سرپرست داؤد حبیب گروپ کا بینکاری کے شعبے میں 1920 کی دہائی سے آغاز ہوا۔ اس گروپ نے پاکستان کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت اس نئے ملک کو بینکاری کی خدمات فراہم کرنے میں یہ پہلا ادارہ کہلایا۔
داؤد حبیب گروپ
داؤد حبیب گروپ، جو بینک الحبیب لمیٹڈ کاسرپرست ہے، بینکاری کی دنیا کا ایک طویل ریکارڈ رکھتاہے، جس کا آغاز 1920 کی دہائی میں ہوتاہے۔ یہ گروپ، حبیب بینک لمیٹڈ کے بانی ممبران میں سے ہے اور اس نے پاکستان کی مالیاتی اور بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔یکم جنوری، 1974کو پاکستا ن کے دیگر بینکوں کے ساتھ اسے قومی تحویل میں لے لیا گیا۔ حکومتِ پاکستان کی بعد میں آنے والی نجکاری پالیسی کے تحت داؤد حبیب گروپ کو ایک تجارتی بینک سیٹ اَپ کرنے کی اجازت دی گئی۔
اکتوبر،1991 میں بینک الحبیب ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت سے وجود میں آیا اور 1992 میں اس نے بینکاری کا عملی طور پر آغاز کیا۔ بانی حبیب گروپ کے پوتے مرحوم حامد ڈی۔حبیب، بینک الحبیب لمیٹڈ کے پہلے چیئر مین تھے۔ وہ 1954 سے حبیب بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور 1971 سے لے کر بینک کو قومی ملکیت قرار دینے تک بینک کے چیئر مین کی حیثیت سے فائز رہے۔
مئی،2000 میں جناب حامد ڈی۔حبیب کی وفات کے بعد جناب علی رضا ڈی حبیب جو بورڈ کے ڈائریکٹر تھے، انہیں بینک کا چیئر مین مقرر کیا گیا اور وہ اکتوبر 2016 تک اسی عہدے پر فائز رہے۔ مرحوم راشد ڈی۔ حبیب، سال 1953 سے بینک کو قومی تحویل میں لیے جانے تک بینک الحبیب لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیومقرر ہوئے اور وہ اپنی وفات یعنی 1994تک اسی عہدے پر فائز رہے۔
اُن کی وفات کے بعد، جناب عباس ڈی۔ حبیب، جو جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر تھے اور 1991یعنی بینک کے آغاز سے ہی وہ اس سے بہت قریبی وابستگی رکھتے تھے، انہیں بینک کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا۔ اب وہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئر مین کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں جبکہ جناب منصور اے۔ خان کو یکم نومبر، 2016 سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔
28سال کے مختصر عرصے میں بینک کے اثاثے 1 ٹریلین پاکستانی روپے سے زائد تک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بینک کا نیٹ ورک 1150 سے زائد برانچوں، ذیلی برانچوں، سلطنت ِ بحرین، سیشیلز اور ملائیشیا میں ہول سیل برانچوں اور دبئی، استنبول،بیجنگ اور کینیا میں نمائندہ دفاتر پر مشتمل ہے۔
بینک الحبیب کی تاریخ
ابتدا
حبیب اینڈ سنز غیر منقسم ہندوستان میں ایک مرچنٹ بینک کی حیثیت سے جیب اسماعیل کے ذریعہ قائم کیا گیا۔ کپاس، تیل کے بیجوں اور سونے چاندی کے سکوں میں تجارت کرتے ہوئے حبیب اینڈ سنز بالآخر حبیب بینک لمیٹڈ کا علمبردار بن گیا۔

مشن اسٹیٹمنٹ
بینکاری کو محفوظ، سادہ اور خوشگوار بنانا۔

وژن اسٹیٹمنٹ
اپنے صارفین کا سب سے زیادہ باسہولت اور بھروسے مند بینک بننا۔
ہمارے بین الاقوامی نقش
بیرون ملک نمائندہ دفتر
بیرونِ ملک مارکیٹنگ دفتر
بیرونِ ملک برانچیں
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
بینک الحبیب، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتا ہے اور سرگرمیوں کی ایک طویل فہرست میں حصہ لے کر اس ذمہ داری کو بخوبی پورا کرتا ہے، جس میں شامل ہے:
- سال کے دوران، خدمت ِ خلق کے لیے عطیات کے ذریعے 159.8 ملین پاکستانی روپے جمع کیے گئے، جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و تعلیمی ترقی اور فلاح و بہبود ہے۔
- توانائی کا بچاؤ، ماحولیاتی تحفظ اور غیر ضروری روشنی پر پابندی کے ذریعے پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت، تمباکو نوشی پر کنٹرول کے قانون اور ”سگریٹ سے پاک ماحول“ اور کام پر محفو ظ اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا۔

الحبیب گرین بینکنگ پالیسی
یہ پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی "گرین بینکنگ گائیڈلائنز" کے تحت، IH&SMEFD سرکلر # 08 مورخہ 9 اکتوبر 2017 کے مطابق بنائی گئی ہے۔
مزید دیکھیں