مالیاتی رپورٹنگ اور اندرونی کنٹرول

  • بینک باقاعدگی سے مالیاتی رپورٹس اور اکاؤنٹس تیار کرے گا اور ان کے جائزے اور تجزیے کے لیے بورڈ کو پیش کرے گا۔
  • بینک ایک مؤثر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم قائم کرے گا تاکہ اپنی کارکردگی کی نگرانی کر سکے اور زیادہ خطرے والے حصوں میں ابتدائی وارننگ سگنلز کا سراغ لگا سکے اور اس بات کا یقین دلائے کہ بینک کے ریکارڈز بالکل درست ہیں۔
  • بینک اندرونی کنٹرولز کا ایک مؤثر سسٹم قائم کرے گا تاکہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ اثاثے محفوظ ہیں۔
  • ہمارے آپریشنز میں ایمانداری اور مالیاتی معلومات کا بھروسے مند ہونے کا یقین دلانے کے لیے بینک ایک مؤثر انٹرنل آڈٹ سسٹم قائم کرے گا۔