• ون ونڈو آپریشن (حصص میں سرمایہ کاری کی سہولت، ٹریڈ کا تصفیہ اور کسٹوڈیل سروسز)
  • صارف دوست، مکمل طور پر خودکار اور مربوط نظام۔
  • "GEM" سے منسلک اکاؤنٹ (سیونگ اکاؤنٹس کے ساتھ کھولا گیا) میں ساکت فنڈز پر منافع۔
  • ویب پورٹل اور رابطہ مرکز (IVR) کے ذریعے فنڈز اور بیلنس انکوائری (حصص اور فنڈز) کا آسان ٹاپ اپ/نکاسی۔
  • Safe and secure custodial services
  • Email Alert Facility

Roshan Equity Investment Tutorials

انگریزی ٹیوٹوریل

اردو ٹیوٹوریل

سندھی ٹیوٹوریل

پشتو ٹیوٹوریل

پنجابی ٹیوٹوریل

سرائیکی ٹیوٹوریل

Gateway to Equity Market (GEM) Tutorials

اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار

روشن ایکویٹی انوسٹمنٹ اکاؤنٹ کیسے کھولنا ہے?

ابھی کلک کریں
اکاؤنٹ نمبر، موبائل نمبر اور رجسٹرڈ ای میل پتہ فراہم کریں
براہ کرم OTP تصدیقی کوڈ درج کریں
اپنی پسند کا بروکر منتخب کریں
اپنے بینک کا جائزہ لیں
شرائط و ضوابط قبول کریں اور submit پرکلک کریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ غیر رہائشی / بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادر موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن عمل کے ذریعہ اسٹیٹ بینک کے نامزد پاکستانی بینکوں کے ساتھ بیرون ملک رہتے ہوئے آسانی سے اپنا بینک اکاؤنٹ کھولیں۔ یہ اکاؤنٹ انہیں فنڈز کی منتقلی، ترسیلات زر، بل اور فیس کی ادائیگی جیسی بینکنگ خدمات حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے، اور اسٹاک / حصص سمیت مختلف انسٹرومنٹس میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بروکرز کی فہرست دیکھنے کے لئے جو سی ڈی سی کے ساتھ مربوط ہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پیش کرتے ہیں، براہ کرم مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سرمایہ کاری کے لئے متعدد آپشنز دیتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • پاکستان میں سٹاک ایکسچینج کے شیئرز کا حصول
  • بینکوں میں پاکستانی روپے کی حامل ڈپازٹ پروڈکٹس جو اکاؤنٹ میں مینٹین کی جاتی ہیں
  • پاکستانی روپیہ میں ڈیبٹ سیکیورٹیز آف پاکستان (بشمول پاکستانی روپیہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، ٹی بلز، پی آئی بی، سکوک اور حکومت کے کسی بھی رجسٹرڈ سیکیورٹیز جیسا کہ وقتا فوقتا مطلع کیا جاتا ہے)
  • رہائشی اور کمرشل رئیل اسٹیٹ

ایک روشن ایکویٹی انوسٹمنٹ اکاؤنٹ (GEMاکاؤنٹ) بینک الحبیب کے ساتھ سرمایہ کار کی طرف سے کھولا جاتا ہے اور حصص میں ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

اسٹاک مارکیٹ میں ہر تجارت اور ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے کے لئے، NCCPL ایک منفرد شناختی نمبر (UIN) تفویض کرکے سرمایہ کاروں کو رجسٹر کرتا ہے. رجسٹرڈ UINs اسٹاک ایکسچینج کوNCCPL کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں اور ٹریڈنگ کے دوران بروکرز کے لیے UIN کا اندراج لازمی ہے۔

یہ بینک الحبیب کے ساتھ سینٹرل ڈپازٹ ری سسٹم میں کھولا جانے والا ایک تحویلی اکاؤنٹ ہے۔

گیٹ وے ٹو ایکوئٹی مارکیٹ - "جی ای ایم" ایک ویب پر مبنی سروس ہے جس کے ذریعہ GEMاکاؤنٹ ہولڈرز اسٹاک ایکسچینج میں براہ راست اپنے متعلقہ منی اکاؤنٹ کے ذریعہ اپنے تجارتی امور طے کرتے ہیں۔ سرمایہ کار صرف تجارت کے لئے بروکر سے رابطہ کرسکتے ہیں. تصفیے اور رپورٹ کے بارے میں مزید تفصیلات RDA GEM اکاؤنٹ ہولڈرز کو فراہم کردہ GEMپورٹل پر دستیاب ہیں۔

آپ ویب سائٹ www.bankalhabib.com وزٹ کریں، "Bank AlHabib Roshan Digital Account" کو منتخب کریں اور اس کے بعد"Roshan Equity Investment" منتخب کریں. اس صفحے پر، "Apply now" کو منتخب کریں اور "GEMدرخواست" کے تحت تفصیلات درج کریں تفصیلات فراہم کرنے کے بعد ، درخواست submitکروائیں۔

رضامندی اور معلومات حاصل کرنے کے بعد بینک الحبیب کی جانب سے آپ کوایک ای میل میں تصدیق کی جائے گی ۔

تصدیقی ای میل وصول کرنے کے24 گھنٹے بعد اگر آپ کی معلومات / اسناد مکمل اور درست پائی گئیں تو ، آپ کو اکاؤنٹ کھولنے والا پیکیج ای میل میں موصول ہوگا، جس میں درج ذیل اقدامات اور تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

  • بینک الحبیب کے ساتھ اپنے GEM سے لنک اکاؤنٹ کھولنا
  • آپ کے منفرد شناختی نمبر (UIN) کی تخلیق اور رجسٹریشن
  • آپ کے تحویلی اکاؤنٹ کو کھولنا (GEM- سی ڈی سی سب اکاؤنٹ)
  • GEM پورٹل اور بروکر ٹریڈنگ اکاؤنٹ (ای میل کے ذریعے فراہم کردہ ID اور پاس ورڈ) کو فعال کرنا
  • آپ کے لیے CDC ویب رسائی لاگ ان ID اور پاس ورڈ تخلیق کرنا

چارجز کا شیڈول بینک الحبیب کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ GEMاکاؤنٹ کھولتے وقت اسکا جائزہ لیا جا سکتا ہے (شرائط و ضوابط لاگو ہیں).

خریدو فروخت شروع کرنے سے پہلے، آپ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) سے GEMپورٹل کے ذریعہ GEMمیں ٹاپ اپ یعنی فنڈز ٹرانسفر کرنے ہوں گے۔جو کہ آرڈی اے لنک اکاؤنٹ ہے۔

آپ بروکر کی آن لائن ٹریڈنگ ایپ /پورٹل سے ٹاپ اپ کردہ رقم کے مطابق شیئرز خرید سکتے ہیں۔

T+2 پر (ٹرانزیکشن کے بعد 2 کاروباری دن) ، بینک الحبیب (GEMکے ذریعے) آپ کی طرف سے خریداری کے لیے نقد رقم ادا کرے گا اور آپ کے GEM- سی ڈی سی اکاؤنٹ میں حصص وصول کرے گا. آپ GEMپورٹل (ویب ، موبائل ایپ ، آئی وی آر) کے ذریعہ اکاؤنٹ بیلنس (سیکیورٹیز اور فنڈز) کی تصدیق اور جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اپنے بروکر کے آن لائن ٹریڈنگ ایپ / پورٹل کے ذریعے اپنے پہلے سے خر یدے گئے حصص کو آسانی سےفرو خت کر سکتے ہیں۔

دو دن میں ( یعنی ٹرانزیکشن کے 2 کاروباری دن) بینک ال حبیب ۔ جیم سے آپ کے حصص آپ کے جیم ۔ سی ڈی سی اکائو نٹ میں منتقل کئے جائیں گے ۔آپ کے کیش ڈیویڈنڈ ز آپ کے آر ڈی اے اکا ئو نٹ میں دستیاب ہو ں گے ۔ تمام کارپوریٹ ایکشن کے بارے میں معلومات آپ کو سی ڈی سی ایسس ویب پورٹۓل اور ایپ کے ذریعے مل جائے گی ۔

کارپوریٹ ایکشن کے تمام حقوق آپ کے جی ای ایم۔ سی ڈی سی سب اکاؤنٹ میں کریڈٹ کئے جائیں گے۔ آپ کی نقد منافع کی رقم آپ کے آر ڈی اے اکاؤنٹ میں بھی دستیاب ہوگی۔ کارپوریٹ ایکشنز کے بارے میں تمام معلومات CDC ایکسس ویب پورٹل اور اے پی پی کے ذریعے آپ کو دستیاب ہوں گے.

بینک الحبیب (GEMکے ذریعے) آپ کے بروکر کا کمیشن آپ کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) سے GEM- آر ڈی اے لنک اکاؤنٹ سے ٹاپ اپ (نقد منتقل) کرے گا.

این سی سی پی ایل کے چارجز تجارت کی کلیئرنگ پر لاگو ہوتے ہیں اور GEMان چارجز کی کٹوتی کرتا ہے۔

پی ایس ایکس اور سی ڈی سی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور سینٹرل ڈپازٹ ری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں:

اسٹاک ایکسچینج بروکر

الحبیب کیپٹل مارکیٹس (پرائیویٹ)

اعلانیہ

بینک الحبیب لمیٹڈ کسی بھی بروکرج ہاؤس کی تحقیقی رپورٹس پرانحصار کرتے ہوئے کسی بھی کارروائی / سرمایہ کاری کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ تحقیقی رپورٹس میں تجزیہ اور سفارشات بروکرج کمپنیوں کی اپنی مرتب کردہ ہیں اور بینک الحبیب لمیٹڈ ان کی بنیاد پر کسی بھی سرمایہ کاری کے فیصلے کی تائید نہیں کرتا. صارفین سے درخواست ہے کہ وہ مارکیٹ میں اتارچڑاؤ کے خطرات سمیت دیگر عوامل کو پیش نظر رکھ کر سرمایہ کاری کا فیصلہ اپنی ذمہ داری پر کریں۔

آپ کی خدمت میں

اب بھی کچھ تلاش کر رہے ہو؟