How to Invest

Investor will submit the request through Bank AL Habib Roshan Digital Account web page and provide investment details such as; account no, tenure, currency and amount to be invested. Funds will be debited from customers Roshan Digital Account for onward purchasing or certificate from SBP.

کم از کم سرمایہ کاری

  • PKR 10,000 with integral multiples of 1,000
  • USD 1,000 with integral multiples of 500
  • GBP 1,000 with integral multiples of 500
  • EUR 1,000 with integral multiples of 500

Profit Rates & Profit Payouts

مدتPKR RateUSD RateGBP RateEUR Rateمنافع کی ادائیگی (کوپن ادائیگی)
3 Months21.00%8.25%7.25%6.25%مچورٹی
6 Months21.25%8.50%7.50%6.50%مچورٹی
12ماہ21.50%9.00%8.00%7.00%مچورٹی
3 سال17.50%8.00%7.50%6.50%Bi-Annual
5 سال15.00%8.00%7.50%6.50%Bi-Annual

زکوۃ اور ٹیکس

Zakat: The Certificates shall be exempted from compulsory deduction of zakat.

Tax: 10% Withholding Tax on profit will be applicable.

اہلیت

  • AL Habib Roshan Digital Account (RDA) Holders (Singly and Jointly Operated)
  • The funds for investment in Certificates must be remitted from abroad

کرنسی

  • سرٹیفکیٹس کو پی کے آر، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی میں بک کیا جا سکتا ہے۔

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس ٹیوٹوریئلس

اردو ٹیوٹوریل

سرائیکی ٹیوٹوریل

پنجابی ٹیوٹوریل

پشتو ٹیوٹوریل

سندھی ٹیوٹوریل

پری میچور انکیشمنٹ

  • Certificates can be prematurely encashed (early encashment before maturity).
  • No profit will be paid in case of encashment of certificates before completion of 3 months.
  • Profit/proceeds of premature encashment made after 3 months will be calculated based upon the rates of nearest completed tenures. Please click for illustrations

مچورٹی

  • Maturity proceeds will be credited back to the investor s Roshan Digital Account on the same day by the Bank.
اگر تعطیلات ہوں تو، تعطیلات کے بعد آنے والا اگلا ورکنگ ڈے کو پروفٹ یا پرنسپل ادائیگی کی تاریخ تصور کیا جائے گا۔ تعطیلات کی مدت کے دوران کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا۔

زکوۃ اور ٹیکس

زکوۃ: سرٹیفکیٹس پر زکوۃ کی مجبوری کٹوتی سے استثنیٰ حاصل ہے

ٹیکس: منافع پر 10فیصد ویٹ ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا

عام ہدایات

  • In case of a holiday on the periodic profit or principal payment date, the next working day falling after the holiday will be considered the periodic profit date/principal payment date. In such case, no profit will be payable for the period of the holidays.
  • The Certificates shall be pledgeable as security for raising financing in Pakistan subject to such conditions as may be prescribed by SBP.
  • The Certificates are not transferable except if required under the relevant laws.
  • SBP and Bank AL Habib reserve the right to accept or reject the investment application if the investor does not comply with the necessary requirements under the rules or instructions.
  • The Certificate will not be automatically reinvested or rolled over after the maturity date.
  • The above instructions are subject to change from time to time.

سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کریں  حوالہ نمبر کے ساتھ کارروائی کیلئے مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈر کی تصدیق 

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (NPC) ایک فکسڈ انکم سیکیورٹی / کفالت ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے NPC رولز 2020 کے تحت ڈیجیٹل طور پر پیش کی جاتی ہے جو سرکاری قرضہ ایکٹ، 1944 کے تحت وضع کیے گئے ہیں۔ یہ ایک خودمختار سیکیورٹی ہے جو امریکی ڈالر، پاؤنڈ سٹرلنگ، یورو اور پاکستانی روپے کی شکل میں پورےبھروسے اور حکومت پاکستان کی ساکھ پر جاری کی جاتی ہے۔ یہ NPCs مختلف میچورٹیز، مدتوں اور منافع کے تعدد کے بل بوتے پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس درج ذیل شرح منافع کے مطابق دستیاب ہیں:

Tenure PKR Rate USD Rate GBP Rate EUR Rate Profit Payout (Coupon Payment)
3 Months 15.00% 7.00% 5.50% 4.00% Maturity
6 Months 15.25% 7.20% 6.00% 4.50% Maturity
12 Months 15.50% 7.50% 7.00% 5.00% Maturity
3 Years 14.00% 8.00% 7.50% 6.50% Bi-Annual
5 Years 13.50% 8.00% 7.50% 6.50% Bi-Annual

کیا NPCs میں سرمایہ کاری محفوظ اور حکومت کی طرف سے اس کی ضمانت دی گئی ہے؟ ہاں، NPCs خودمختار انسٹرومنٹس ہیں، جو حکومت پاکستان کے پورے اعتماد اورساکھ کو مد نظر رکھ کر جاری کیے گئے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانیز (NICOP) یا پاکستان اوریجن کارڈ (POC) موجود ہو، اورمقیم پاکستانی جنہوں نے بیرون ملک اثاثے ظاہر کیے ہوں ،وہ NPCs میں فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (FCVA) اورنان ریذیڈنٹ پاکستانی روپی ویلیو اکاؤنٹ (NRVA) کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہیں جسے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDAs) کے طور پر مارکیٹ کیا جا رہا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانیز (NICOP) یا پاکستان اوریجن کارڈ (POC) موجود ہو، اورمقیم پاکستانی جنہوں نے بیرون ملک اثاثے ظاہر کیے ہوں ،وہ NPCs میں فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (FCVA) اورنان ریذیڈنٹ پاکستانی روپی ویلیو اکاؤنٹ (NRVA) کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہیں جسے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (RDAs) کے طور پر مارکیٹ کیا جا رہا ہے۔

PKR نامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی کم از کم رقم 10,000 ہے جس میں 1,000 روپے کے انٹگرل ملٹیپل کے ساتھ سرمایہ کاری کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہے۔ USD، GBP اور EUR نامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی کم از کم رقم 1,000 مقررہے جس میں USD، GBP اور EUR کی سرمایہ کاری کی پانچ سو کے انٹیگرل ملٹیپل کے ساتھ کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہے۔

جی ہاں! این پی سی کی قبل از وقت انکیشمنٹ کی اجازت ہے۔ سرمایہ کارمیچورٹی کی تاریخ سے پہلے اپنی سرمایہ کاری کو مکمل یا جزوی طور پر بھنائی میں بدل سکتے ہیں۔ قبل از وقت انکیشمنٹ کی آمدنی کا حساب شرح منافع پر کیا جائے گا جو سرٹیفکیٹس کی قریب ترین کم میچورٹی کے منافع کے برابر ہو گا ۔ مثال کے طور پر، 12 ماہ کے NPC کا سرمایہ کار اس سرٹیفکیٹ کے لینےکے 8ویں مہینے میں اپنی سرمایہ کاری واپس لے لیتا /لیتی ہے تو اس صورت میں، وہ وقت سے پہلے انکیشمنٹ کی تاریخ تک کی مدت کے لیے منافع کا حقدار ہوگا، جس کی شرح منافع 6 ماہ کی NPCs پر لاگو شرح منافع کے مطابق فکس ہے۔ تاہم، 3 (تین) ماہ مکمل ہونے سے پہلے سرٹیفکیٹس کی انکیشمنٹ کی صورت میں کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، NPCs میں کم سے کم سرمایہ کاری (یعنی کم از کم 10,000روپے کی یا USD, GBP اور EUR میں کم سے کم1,000 ) کو کم کرنے والی جزوی انکیشمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

جی ہاں! اگر کوئی سرمایہ کار کسی منظور شدہ غیر ملکی کرنسی میں اپنا FCY RDA رکھتا ہو ، تو وہ USD، GBP اور EUR کی شکل میں NPCs میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ ایسی صورتوں میں، بینک لین دین کے عمل کے وقت مروجہ شرح مبادلہ کو لاگو کرکے USD، GBP یا EUR کی شکل میں NPCs میں درخواست کی گئی سرمایہ کاری کی رقم کے مساوی رقم سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹ سےمنہا کرے گا۔

میچورٹی پر فنڈز، قبل از وقت انکیشمنٹ، اور میعادی وقفوں کے بعد جاری کوپن ادائیگیوں کا منافع (جہاں قابل اطلاق ہو) صرف سرمایہ کار کے RDA میں شامل کیا جائے گا۔ خاص میعاد کے بعد دئے جانے والے منافع ی کے ملنے کی تاریخ یااصل ادائیگی کی تاریخ پر چھٹی ہونے کی صورت میں، چھٹی کے بعد آنے والے اگلے کام کے دن کو اس میعادی منافع کی تاریخ/اصل ادائیگی کی تاریخ سمجھا جائے گا۔ ایسی صورت میں، تعطیلات کی مدت کے لیے کوئی منافع قابل ادائیگی نہیں ہوگا۔

نہیں! نیا پاکستان سرٹیفکیٹ NPCرولز 2020 کی رو سے زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں۔

جی ہاں! نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کےریٹرن/منافع پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس NPC کے منافع پر ٹیکس واجبات کے مکمل اور حتمی تصفیہ کے اوپر لاگوہے ۔ غیر مقیم سرمایہ کاروں کو بھی کوئی ٹیکس ریٹرن اس صورت میں فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر پاکستان میں ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ NPCs پر کمایا جانے والا منافع ہو۔

ہاں، NPC رولز، 2020 کے مطابق، سرٹیفکیٹس کو پاکستان میں فنانسنگ بڑھانے کے لیےسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تجویز کردہ شرائط کے مطابق سیکیورٹی کے طور پر گروی رکھا جاسکتا ہے۔

کسی سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں، ادائیگی (اصل زر اور منافع، اگر کوئی ہو)، متوفی سرمایہ کار کے قانونی ورثاء کو جانشینی کے سرٹیفکیٹ یا مساوی دستاویزات کے مطابق اس وقت نافذ قانون کے مطابق دی جائے گی۔

نہیں ، سرمایہ کار NPCs میں سرمایہ کاری یا ان کی کیش میں منتقلی بیرون ملک رہتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکتا ہے۔

سرٹیفکیٹ کی میچورٹی کی تاریخ کے بعد خودکار طور پر دوبارہ سرمایہ کاری یا رول اوور نہیں کیا جائے گا۔ کسٹمر کو سرمایہ کاری دوبارہ کرنی چاہیے ۔

کسٹمر کی وفات کی صورت میں، ادائیگی (اصل زر اور منافع، اگر کوئی ہو)، متوفی کسٹمرکے قانونی ورثاء کو ایک جانشینی سرٹیفکیٹ یا قابل اطلاق قوانین کے تحت مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ مساوی دستاویزات کے مطابق ادا کی جائے گی۔

سرٹیفکیٹ کسی اور فرد کے نام قابل منتقلی نہیں سوائے اگر متعلقہ قوانین کے تحت تقاضا ہو۔

آپ کی خدمت میں

اب بھی کچھ تلاش کر رہے ہو؟