
Make your dream home a reality with Roshan Apna Ghar!
خصوصی خدمات، مسابقتی شرحوںاور لچکدار شرائط سے فائدہ اٹھائیں جو آپ کی منفرد ضروریات اور خواہشات کے مطابق ہیں۔
روشن اپنا گھر کے لیے درخواست گزارکےلیےمراحل/ طریقہ کار پر عمل
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج پر جائیں گے، درخواست فارم، پاکستان میں رہنے والے نامزد فرد کی معلومات، اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں گے۔
- بینک درخواست کا جائزہ لے گا اور کوئی دیگر معلومات/دستاویزات طلب کرسکتا ہے۔
- درخواست دہندہ جس پراپرٹی کے لیے مالیات کاری مطلوب ہے اس کی دستاویزات فراہم کرنے کا انتظام کرے گا (اگر پہلے فراہم نہ کی گئی ہوں)۔
- بینک کو اطمینان حاصل ہونے پر، اس قرض سہولت کی منظوری دی جائے گی اور درخواست دہندہ کو اس بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
- درخواست گزار کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر پہلے نہ کھولا ہو)۔
- اگر درخواست دہندہ پاکستان میں ہو یا منظوری کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر اندر پاکستان آئے، تو قانونی معاہدوں پر یہاں پاکستان میں عمل کیا جائے گا۔ بصورت دیگر، بینک قانونی دستاویزات درخواست گزار کے رجسٹرڈ پتے پر ارسال کر دے گا۔
- درخواست گزار دستاویزات پر دستخط کرے گا اور انہیں بینک کے پتے پر واپس بھیج دے گا۔ شریک درخواست دہندگان کے بیرون ملک رہنے کی صورت میں (اس صورت میں جہاں اپلیکیشن درخواست دہندہ نے دی ہو)، اسی طرح کا طریقہ کار شریک درخواست دہندگان پر بھی لاگو کیا جائے گا۔
- پاکستان میں رہنے والا شریک درخواست دہندہ بھی قانونی دستاویزات پر دستخط کرے گا (اگر اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ درخواست دہندہ نے کیا ہو)۔
- بینک مالیات کاری کی فراہمی یقینی بنائے گا اور بیچنے والے کے حق میں بینکر کا چیک تیار کرے گا۔
- جائیداد متعلقہ رجسٹرار/سوسائٹی/اتھارٹی آفس میں ٹرانسفر کی جائے گی۔
- جائیداد کی ملکیت ٹرانسفر کرنے سمیت تمام ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد بینکر کا چیک نامزد فرد کے ذریعے فروخت کنندہ کے حوالے کیا جائے گا۔
- نامزد شخص ملکیتی دستاویزات بشمول بیع نامہ کی کاپیاں بینک کے ریکارڈ کے لیے فراہم کرے گا۔
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج پر جائے گا، درخواست فارم، پاکستان میں رہنے والے کم از کم ایک شریک درخواست دہندہ کی معلومات، اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرائے گا۔
- بینک درخواست کا جائزہ لے گا اور کوئی دیگر معلومات/دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔
- درخواست دہندہ مطلوبہ پراپرٹی کی مالیات کاری کی دستاویزات فراہم کرے گا (اگر پہلے فراہم نہ کی گئی ہوں)۔
- بینک کو اطمینان ہونے پر مالیات کاری کی منظوری دی جائے گی اور درخواست دہندہ کو اطلاع دی جائے گی۔
- درخواست دہندہ کو ر روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر یہ اکاؤنٹ پہلے نہیں کھولا)۔
- اگر درخواست دہندہ پاکستان میں ہو یا درخواست کی منظوری کے 60 دنوں کے اندر وہ یہاں آیا ہو تو قانونی معاہدات پاکستان میں کیے جائیں گے، بصورت دیگر بینک قانونی دستاویزات درخواست دہندہ کے رجسٹرڈ پتے پر ارسال کر دے گا۔
- درخواست دہندہ دستاویزات پر دستخط کرے گا، پاکستانی ایمبسی کے ذریعے توثیق کا انتظام کرے گا اور ان دستاویزات کو بینک کے پتے پر واپس بھیج دے گا۔ شریک درخواست دہندہ کے بیرون ملک رہنے کی صورت میں وہی طریقہ کار شریک درخواست دہندہ پر بھی لاگو ہو گا۔
- پاکستان میں رہائش پذیر شریک درخواست دہندہ بھی قانونی دستاویزات پر دستخط کرے گا۔
- بینک درخواست کردہ مالیات کاری فراہم کرے گا اور بینکرز چیک فروخت کنندہ کے نام پر تیار کرے گا۔
- تمام ضروری طریق کار بشمول ملکیت کے ٹرانسفر کی تکمیل اور رہن کی تشکیل کرنے کی شرط پوری کرنے کے بعد بینکرز چیک فروخت کنندہ کے حوالے کیا جائے گا۔
- بینک اوف پلان پراجیکٹس کا اندراج جائزے اور ضروری منظوریوں اور انتظامات کے بعد کرے گا۔
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر روشن اپنا گھر ویب پیج پر جائے گا، درخواست فارم، پاکستان میں کم از کم ایک شریک درخواست دہندہ کی معلومات (لیئن پر مبنی مالیات کاری کی صورت میں اختیاری) جس نے اوف پلان پراجیکٹ کا انتخاب کیا ہو، اور درکار دستاویزات جمع کرائے گا۔
- بینک درخواست کا جائزہ لے گا اور کوئی دیگر معلومات / دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔
- بلڈر/ڈویلپر اس پراپرٹی کی دستاویزات فراہم کرے گا جس کے لیے مالیات کاری مطلوب ہو اور بینک کے نام لیئن کا مراسلہ جاری کرے گا۔
- بینک کو اطمینان ہونے پر مالیات کاری کی درخواست منظور کر لی جائے گی اور اس کی اطلاع درخواست دہندہ کو کی جائے گی۔
- درخواست دہندہ کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ ضرور کھولنا ہو گا (اگر پہلے نہیں کھولا ہو)۔
- اگر درخواست دہندہ پاکستان میں ہو یا درخواست کی منظوری کے 60 دنوں کے اندر وہ یہاں آیا ہو تو قانونی معاہدات پاکستان میں کیے جائیں گے، بصورت دیگر بینک قانونی دستاویزات درخواست دہندہ کے رجسٹرڈ پتے پر ارسال کر دے گا۔
- درخواست دہندہ دستاویزات پر دستخط کرے گا، پاکستانی ایمبسی کے ذریعے لیئن پر مبنی نہ ہونے والی مالیات کاری کی سہولت/لیئن کی بنیاد پر اس سہولت کے لیے خیالات ریکارڈ کرانے کے بعد توثیق کا انتظام کرے گا اور ان دستاویزات کو بینک کے پتے پر واپس بھیج دے گا۔ شریک درخواست دہندہ کے بیرون ملک رہنے کی صورت میں وہی طریقہ کار شریک درخواست دہندہ پر بھی لاگو ہو گا۔
- پاکستان میں رہائش پذیر شریک درخواست دہندہ بھی قانونی دستاویزات پر دستخط کرے گا (جہاں قابل عمل ہو)۔
- بلڈر/ڈویلپر بینک کو سیکورٹی دستاویزات اور گارنٹی فراہم کرے گا۔
- مراحل کی بنیاد پر مالیات کاری انجام دی جائے گی اور قسط وار ادائیگی escrow اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
- پراپرٹی کا ٹرانسفر متعلقہ رجسٹرار / سوسائٹی / اتھارٹی آفس میں اس عمل کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔
- کم اور مسابقتی مارک اپ کی شرح
- مالیات کاری کی مدت: 25 سال تک
- شریک درخواست دہندہ کا آپشن دستیاب ہے (شریک حیات، بچے، والدین، اور بھائی)
- پہلے سال کے بعد صفر چارجز کے ساتھ جزوی ادائیگیاں کرنے کے لیے سہولت
- مقرر مدت سے قبل قرض اتارنے کے عمل میں پہلے سال ایک فیصد چارج وصول کیا جائے گا اس کے بعد کوئی چارجز نہیں لگائے جائیں گے
- مساوی ماہانہ اقساط میں ادائیگی
روشن اپنا گھر کی آفر درج ذیل مقاصد کےلیے دستیاب ہے
- گھر کی خریداری
- گھر کی تعمیر
- پلاٹ کی خریداری اور تعمیر
- SHFF کے لیے تزئین و آرائش
انشورنس
- بینک کے خرچے پر مفت پراپرٹی انشورنس
- بینک کے خرچے پر مفت لائف انشورنس (شرائط لاگو ہیں)
اہلیت کا معیار
- غیر مقیم پاکستانی (NRP) جس کا BAHL میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہو
- آمدنی کا درست اور قابل تصدیق ذریعہ
- خالص آمدنی کے 50 فیصد تک مجموعی قرض کی شرح/تناسب
- عمر: کم از کم 20 سال؛ تنخواہ دار کے لیے زیادہ سے زیادہ 60 سال، غیر تنخواہ دار کے لیے 65 سال۔ تنخواہ دار کی زیادہ سے زیادہ عمر اس جواز کی بنیاد پر 65 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی ادائیگی کر سکتا ہے
- ملازمت/کاروبار کی مدت: کم از کم 2 سال
- تسلی بخش کریڈٹ ہسٹری
- چار شریک درخواست دہندگان کو شامل کیا جا سکتا ہے
- مقیم پاکستانی نان لیین پر مبنی سہولت کے لیے لازمی ہے
- انکم کلبنگ کے لیے صرف NRP شامل کیا جا سکتا ہے
- لیئن پر مبنی سہولت کے لیے، شریک درخواست دہندہ اختیاری حیثیت رکھتا ہے
بلڈرز / ڈویلپرز کے اندراج کےلیے طریقہ کار
- اہلیت کا معیار:
- بلڈر/ڈویلپر/ٹیم کے پاس معتبر بلڈر ڈویلپر لائسنس بلڈر کنٹرول اتھارٹی سے حاصل کردہ ہونا چاہیے، جہاں قابل اطلاق ہو۔
- بلڈر/ڈویلپر/ٹیم کا ترجیحاً 3 سال پر مبنی پراجیکٹس کی تعمیر کرکے حوالے کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، درج ذیل دستاویزات کی نقول (جیسے مطلوب اور قابل اطلاق ہو) اہلیت کا مزید جائزہ لینے کے لیے طلب کی جا سکتی ہیں:
- بنیادی انکارپوریشن دستاویزات (یعنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، میمورینڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن/شراکت داری کا معاہدہ وغیرہ)
- پاکستان انجینئرنگ کونسل (PCE) کا سرٹیفکیٹ اور تجربے کے سرٹیفکیٹ (یا اسی کے اطلاق کا ثبوت اگر زیر حصول ہو)
- حالیہ تکمیل شدہ پراجیکٹس (اگر کوئی ہوں) کی فہرست، اس کے ہمراہ متعلقہ حکام کو پیش کیے گئے تکمیلی سرٹیفکیٹ کی نقول
- تازہ ترین آڈٹ / مینجمنٹ اکاؤنٹس / انکم ٹیکس ریٹرنز
- کانسیپٹ پلان
- پراجیکٹ کی ملکیت / اونرشپ سے متعلق دستاویزات کے علاوہ نان انکمبریس سرٹیفکیٹ / متعلقہ حکام سے منظوری / ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت وغیرہ
- بینک کے منظور شدہ پینل پر فرم کی طرف سے پراجیکٹ پلاٹ / تخمینہ شدہ اراضی کی تشخیص کردہ مالیت
- مجوزہ پراجیکٹ کی فیزیبلٹی جس میں مالیاتی تخمینے اور تکمیل کا وقت کا ذکر ہو
- درخواست پر عمل درآمد کے لیے بینک کو مطلوب کوئی دیگر دستاویزات
- بیک بلڈر / ڈویلپر کا جائزہ درج ذیل اقدات کے ذریعے کرے گا:
- تکمیل شدہ، زیر تعمیر، زیر عمل اور مستقبل کے پراجیکٹس کی جگہوں کا دورہ کرکے۔
- دستیاب معلومات/دستاویزات کا جائزہ لے کر۔
- قانونی مشورہ حاصل کرکے۔
- بینک کی طرف سے اطمینان کے بعد، دونوں فریق MOU/معاہدے پر دستخط کریں گے۔
- بلڈر اپنی ویب سائٹ پر اپنے پروجیکٹس کے اہم فیچرز کو اپ ڈیٹ کرے گا اور بینک کو لنک فراہم کرے گا۔
- بینک اپنی ویب سائٹ پر لنک کو اپ ڈیٹ کرے گا، اور جہاں ممکن ہو منصوبوں کے اہم فیچرز میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ہمارے سکام کے ساتھ مخلص نمائندے
فیصل آباد زون
جناب فیصل اظہر
faisal.azhar@bankalhabib.com
Tel: +92 41-2601907-14 (Ext 179) +92 333-8384330 +92 315-8384330
سندھ اور بلوچستان زون
عباد احمد خان
ebad.khan@bankalhabib.com
Tel: +92 332-0120171 / +92 111-786-110 /(Ext-550)
ایس نعیم الباری
syed.naeem@bankalhabib.com
Tel: +92 300-2649475 / +92 111-786-110 /(Ext-637)
جناب ایمن جاوید
aiman.javaid@bankalhabib.com
Tel: +92 81-2844131 / +92 332-7870599
مالیت فراہمی کی قابل اطلاق شرح
متغیر شرح
- لیئن کے بغیر 1 Year KIBOR+ 1.5فیصد p.a
- لیئن کے ساتھ 1 Year KIBOR p.a
مقررہ شرح (5- سال) (جہاں قابل اطلاق ہو)
- لیئن کے بغیر 5 year KPKRV*+ 1.5فیصد p.a
- لیئن کے ساتھ 5 Year PKRV*. p.a
* پاکستان ری ویلیوایشن ریٹ (PKRV) جیسا کہ فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے شائع کیا ہے۔
لیئن پر مبنی سہولت کے لیے، کم از کم مالیات کاری رقم پر ڈپازٹ اکاؤنٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر لیئن دیا جائے گا۔
مقررہ شرح کےآپشن کی صورت میں ، کسٹمر یا تو مقررہ شرح یا متغیر شرح پر 5ویں سال کے بعد جاری رکھ سکتا ہے۔
مالیات کی حد/ رینج
نان لیئن کی بنیاد پر
- غیر مقیم پاکستانی (NRP) جس کا BAHL میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہو۔
لیئن کی بنیاد پر
- خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 ملین، تعمیر کے لیے 50 ملین، گھر کی تزئین کے لیے 20 ملین/ اپارٹمنٹ کے لیے 5 ملین۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے پہلے سے فراہم کردہ درست دستاویزات کی دوبارہ ضرورت نہیں ہوگی۔
تنخواہ دار افراد
- Duly filled application form.
- Applicant’s copy of NICOP (Copy of POC is also acceptable for lien based).
- Two passport-sized coloured photographs of applicant.
- Employer's certificate including tenor/designation/renumeration details.
- Employment Contract (if applicable).
- Last three-month salary slip.
- Copy of Passport (if applicable/optional).
- Copy of Visa / Work permit / Residence Permit (Iqaama etc.).
- Copy of Professional Association Membership Certificate / Practice License (if applicable).
- Bank Statement - last 12 months (Original OR duly attested by the bank with stamp / notary public) through embassy.
- Copies/ details of any financing facility being availed in the country of employment or in Pakistan.
- Copies of educational qualification degree / certificates.
- Copy of Rental Documents (if applicable).
- Copy of recent Credit Card Bills. (if applicable).
- Copies of last 2 years tax documents (where applicable).
- Credit Bureau Report of stay country.
غیر تنخواہ دار افراد
- Duly filled application form.
- Applicant’s copy of NICOP (Copy of POC is also acceptable for lien based).
- Two passport-sized coloured photographs of applicant.
- Valid Business Proof.
- Copy of Passport (if applicable/optional).
- Copy of Visa / Work permit / Residence Permit (Iqaama etc.).
- Bank Statement - last 12 months (Original OR duly attested by the bank with stamp / notary public) through embassy.
- Copies/ details of any financing facility being availed in the country of employment or in Pakistan.
- Copies of educational qualification degree / certificates.
- Copy of Rental Documents (if applicable).
- Copy of recent Credit Card Bills. (if applicable).
- Copies of last 2 years tax documents (where applicable).
- Credit Bureau Report of stay country.
صرف اان NRP(s) کی انکم کلبنگ کی اجازت ہے، جہاں درخواست گزار کے لیے ذکر کردہ تمام دستاویزات شریک درخواست دہندہ سے بھی درکار ہوں گی۔ انکم کلبنگ نہ کرنے کی صورت میں درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:
- شریک درخواست دہندہ کے CNIC/NICOP کی کاپی۔
- ہر شریک درخواست دہندہ کی دو پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر۔
غیر مقیم پاکستانی درج ذیل کے تحت ہاؤس فنانسنگ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں
- لیئن پر مبنی
- لیئن پر غیر مبنی۔
درخواست دہندہ روشن اپنا گھر سکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس سہولت رہائشی مقصد کےلیے حاصل کر سکتا ہے ۔یہ سہولت پلاٹ کی خریداری ، اور اس پلاٹ پر تعمیر کےلیے دستیاب ہے ۔ مکان کی مرمت کےلیے مالیات کاری کی سہولت لیئن پر مبنی اور لیئن پر غیر مبنی سہولت کےلیے بھی دستیاب ہے۔
غیر مقیم پاکستانی (NRPs )،NICOP ہولڈر جن کے پاس بینک الحبیب کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہو اور ان کی کریڈٹ ہسٹری اور ادائیگی کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہو وہ روشن اپنا گھر مالیات کاری حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
لیئن اور غیر لیئن پر مبنی سہولت کےلیے مالیات کاری کی مدت 25 سال تک ہے۔
مالیات کاری کی سہولت کی منظوری کےلیے زیادہ سے زیادہ وقت 30 ورکنگ ڈیز ہیں مگر شرط یہ ہے کہ تمام مطلوب دستاویزات دستیاب کر دی جائیں اور اطمینان بخش تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے۔
SHFF کےلیے
- جزوی پیش ادائیگیاں کرنے کےلیے لچک پر مبنی پہلے سال کے بعد صفر چارجز لاگو ہوں گے۔
- قبل از وقت ادائیگی کرنے پر پہلے سال ایک فیصد چارج لاگو ہو گا ،اس کے بعد کوئی چارج عائد نہیں کیا جائے گا۔
آپ کو متعلقہ پاکستانی حکام کی طرف سے عائد تمام لاگو ٹیکس ادا کرنے ہوں گے۔
لیئن کی بنیاد پر مالیات کی سہولت حاصل کرنے کےلیے رہن ضروری نہیں ہے۔ تاہم ، پراپرٹی دستاویزات کی کاپی بشمول آپ کے نام پر ملکیت نامہ بینک کے ریکارڈ کےلیے مطلوب ہو گا۔
سرمایہ کاری نکالنے پر کوئی پابندی عائد نہیں، تاہم سرمایہ کاری کی حتمی ادائیگی سے تین سال کے اندر سرمایہ کاری ختم کرنے کی صورت میں صرف اصل زر واپس کیا جائے گا ، تین سال کے بعد کوئی کیپیٹل گین بھی واپس کی جا سکتی ہے۔
روشن اپنا گھر کےلیے درخواست دینے کےلیے آپ کو روشن ڈیجیٹل پی کے آر اکاؤنٹ کھولنا ہو گا ( اگر پہلے آپ کے نام پر نہیں کھلا ) اور ڈیجیٹل ذرائع سے اپلائی کرنے کےلیے ویب پیج پر لاگ ان کرنا ہو گا ۔